بھٹکل 17؍ مارچ 2022(فکروخبرنیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے امسال عالمیت کی تکمیل کرنے والے طلبہ (طلبہ عالیہ رابعہ) آج بعد عشاء دفتر فکروخبر پہنچے اور وہاں کی جملہ سرگرمیوں سے واقفیت حاصل کی۔
اس موقع پر رفقاء فکروخبر نے ان کا دل کی گہرائیوں سے استقبال کرتے ہوئے دفتر فکروخبر آمد پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
طلبہ کے سامنے فکروخبر کے تمام تر شعبوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا فکروخبر کے قیام کا مقصد ہی سچی خبروں کو صحیح فکر کے ساتھ عوام کے سامنے پیش کرے اور اس بات زور دیا گیا کہ طلبہ ابھی سے تحریری اور تقریری میدان میں آگے بڑھیں اور اپنی دعوتی ذمہ داریاں ادا کریں۔ فکروخبر کے شعبہ بزمِ قلم کا تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس شعبہ کے قیام کا مقصد ہی طلبہ کو تحریری میدان میں آگے بڑھاتے ہوئے ان کی ہمت افزائی کی جائے ۔ اس شعبہ سے جڑنے والوں کی مشہور کالم نگار اور مؤقر اساتذہ رہنمائی کرتے ہیں اوران کے مضامین کو چیک کر مفید مشوروں سے بھی نوازتے ہیں۔
طلبہ نے موجودہ دور میں صحافتی میدان میں آگے بڑھنے کے سلسلہ میں کئی سوالات بھی کیے جس کے مولانا عتیق الرحمن ڈانگی ندوی اور مولانا رضوان احمد کندنگوڑا ندوی نے جوابات دیئے۔
Share this post
