جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طلبہ کی تنظیم اللجنۃ العربیہ کی ذمہ داریاں تقسیم

bhatkal, jamia islamia bhatka, al lajnajnatul arabia, talabaye jamia islamia bhatkal

بھٹکل 07؍ جون 2022(فکروخبرنیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں اللجنۃ العربیہ کا افتتاحی اجلاس مورخہ2 ذيقعدةالحرام 1443هجرى مطابق 2جون2022 بروز جمعرات جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں اللجنۃ العربیہ کے بلند مقاصد پر اجمالا اور تفصیلا روشنی ڈالی گئی، پروگرام میں عالیہ رابعہ کے طلبہ کے مابین تقسیم شدہ مختلف ذمہ داریوں کا اعلان نائب مشرف مولانا مذکر صاحب ندوی نے کیا۔

 استاد جامعہ مولانا انصار صاحب خطیب ندوی نے اللجنۃ العربیہ کے پلیٹ فارم سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی جب کہ مشرف اللجنہ مولانا سمعان صاحب خلیفہ ندوی نے طلبہ کو اس پلیٹ فارم کے مقاصد سے روشناس کرایا اور ان علماء کی مثالیں پیش کیں جنھوں نے اس پلیٹ فارم سے خوب فائدہ اٹھایا اور اب وہ مختلف ممالک میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس کے بعد استاد جامعہ مولانا عبدالعلیم صاحب خطیب ندوی نے اس طرف توجہ مبذول کرائی کہ اپنے آپ کو بنانے کے لیے یہاں خوب محنت اور کوشش کی جائے ساتھ ہی ان لوگوں کی تاریخ بھی پڑھی جائے جنھوں نے زمانہ طالب علمی میں اس پلیٹ فارم کی صحیح قدر کی اور آگے چل کر بڑے بڑے کارنامے انجام دیے۔

 مولانا اقبال صاحب نائطے ندوی نے عربی میں زبان و قلم کی اہمیت پر خطاب کیا اور دعوت الی اللہ کے اسلوب پر بات رکھتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم معلم اور خطیب بنا کر بھیجے گئے تھے۔

 جامعہ اسلامیہ کے مؤقر استاد اور رکن انتظامیہ مولانا الیاس صاحب ندوی نے اس پلیٹ فارم میں طلبہ کو زیادہ سے زیادہ آگے بڑھانے پر زور دیا۔

 آخر میں صدر اللجنہ مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد صاحب کوبٹے ندوی نے اپنے صدارتی خطاب میں طلبہ سے مخاطب ہو کر ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ کوئی احساس کمتری کا شکار نہ ہو چاہے ذمہ داریاں ملیں یا نہ ملیں، جامعہ کا ہر طالب علم اللجنۃ العربیہ کے پلیٹ فارم کا ذمہ دار ہے۔

جلسہ کا آغاز عالیہ رابعہ کے طالب علم سید اسماعیل برماور کی تلاوت سے ہوا۔ جب کہ شہنواز نے نعت نبی سے مجلس کو رونق بخشی اور عبداللہ عتبان اورعبداللہ رازی نے اللجنة العربية کا طاقتور ترانہ پیش کیا۔ جب کہ مشرف اللجنہ مولانا سمعان صاحب ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

 

 

اللجنة العربية کے سال رواں کے عہدیداران:

صدر:مولانا مقبول احمد کو بٹے ندوی

مشرف اللجنہ: مولانا سمعان خلیفہ ندوی

نائب مشرف اللجنہ: مولانا مذکر احمد ندوی

نائب صدراول: محمد ثمامہ صدیقی

نائب صدر دوم: محمد فائز ائیکری

جنرل سکریٹری: عبدالرحمن رکن الدین

نائب سکریٹری: سید اسمعیل برماور

معاون سکریٹری: سید راعف یس کے

معتمد بزم ثقافت: عبد اللہ رازی

نائب اول: عیسی شہ بندری

نائب دوم: عبدالرحمن بسیم جوکاکو

معتمد بزم صحافت: دانش رکن الدین

نائب: عبداللہ عتبان شریف

مشرف الزھرة: مولانا اقبال صاحب نائیطے ندوی

مدیر الزھرة: محمد عمار رکن الدین

نائبین: احمد مثنی رکن الدین/ سید احمد علی اکبرا

مشرف ارمغان: مولانا غفران صاحب اکرمی ندوی

مدیر ارمغان: زاہد خلیفہ

نائبین: سدید عجائب/ شاہنواز کلادگی

معتمد بزم رياضت: عبد الاحد مقری

نائبین: عکاشہ رکن الدین/ عبادہ قاضي

Share this post

Loading...