جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے فارغ مولانا اظہر الدین ندوی شکاری پور کے قاضی مقرر

shikaripur, moulana azhar nadwi, nadwa, jamia islamia bhatkal, hafiz karnataki

مجھے امید ہے کہ اس دار القضاء سے قرآن و حدیث کے مطابق فیصلے ہوں گے : ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی


شکاری پور:17مارچ2022(فکروخبرنیوز)بروز جمعرات 17مارچ 2022ء کو انجمن اسلام شکاری پور میں ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی کی صدارت میں ایک میٹنگ طلب کی گئی.اس میٹنگ میں انجمن اسلام شکاری پور کے سارے اراکین اور شہر کے ائمہ و علما ء نے شرکت کی.اور اتفاق رائے سے جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے فارغ مو لانا محمد اظہر الدین ندوی کوتعلق شکاری پور کا قاضی مقرر کیا گیا ان کے نائبین کا انتخاب بھی اس میٹنگ میں کیا گیا۔ اور نیابت کے عہدے پر مولا نا عبدالرّقیب صاحب ندوی اور مولانا مختار ندوی صاحب کو فائز کیا گیا۔اس گروپ میں ایک وکیل جناب مختار صاحب کو بھی نام زد کیا گیا۔یہ میٹنگ حسب روایت خداورسول کی حمد وثنا کے ساتھ شروع ہوئی۔استقبالیہ تقریر انجمن اسلام شکاری پور کے سکریٹری جناب مقبول احمد صاحب نے کی.اور تمام ممبروں اور حاضرین کا اپنے مخصوص اندازمیں استقبال کیا. اور اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری دیرینہ تمنا تھی کہ شہر شکاری پور میں ایک دارالقضا ء قائم ہو تاکہ شہر یوں اور شکاری پور تعلّق سے متعلق تیس (30)قریوں کے عوام الناس کے مسائل کو دین کی روشنی میں حل کرنے میں آسانی ہو ہم نے اکثر دیکھا ہے کہ کبھی شادی اور طلاق کے معاملے میں فیصلہ کرنے میں الجھن ہو جاتی ہے لوگ آپس میں رسہ کشی کرنے لگتے ہیں اور بہت اعتماد کے ساتھ دین کی تعلیم کی روشنی میں فیصلہ کر پانا مشکل ہو جاتا ہے اس کے علاوہ قوم کو دین اور دینی تعلیم کے نام پر ایک پلیٹ فارم پر لانے اور انہیں وحدت کا پیغام دینے میں بھی پریشانیاں لاحق ہو جاتی ہیں۔ جب متفقہ طور پر شہر کا ایک قا ضی ہو گا تو سبھی لو گ ان کی با تو ں پر عمل کر یں گے۔ اور ان کے فیصلے کے مطا بق کا م کر یں گے۔ دو سر ا اہم کا م یہ بھی ہو گا کہ شہر کے مختلف محلو ں اور گا ؤ ں میں جو مسا جد ہیں، ان مسا جد کی نگرانی اور ائمہ کا آپس میں ربط بھی ہو جا ئے گا اور قا ضی صاحب اس کی سر براہی کے فر ائض بھی ادا کر یں گے۔ چنا نچہ میں اپنی مسرت کا اظہا ر کر تا ہو ں کہ آج ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے ڈاکٹر حافظؔ کر نا ٹکی نے سبھی ممبر وں، حاضر ین، مسا جد کے ائمہ اور مدارس کے اور گا ؤں کے علماء کی رائے لے کر اور ان کا اعتماد حاصل کر کے، مو لا نا محمد اظہر الدین ند وی کا نا م قا ضی شہر شکا ری پو ر کے طو ر پر اعلا ن کیا۔ اور ان کے    نا ئبین اورمعاون و کیل مختا ر صاحب کے نا مو ں کا بھی اعلان کیا اور انہیں ان کے عہد ے اور ذمہ داری کا احسا س دلا تے ہو ئے انہیں مبا رکبا د پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان شا ء اللہ ان لو گو ں کی محنت سے ایک اچھی دینی فضا بنے گی۔ انہوں نے مز ید کہا کہ مجھے خو شی ہے کہ ہما رے علما ء،مسا جداور مدارس کی ذمہ داریا ں نہا یت خو ش اسلو بی سے ادا کر رہے ہیں۔ ایک دارا لقضا کی کمی تھی جو بفضلہ تعالیٰ آج پو ری ہو ئی۔ 
    ڈاکٹر حافظؔ کر نا ٹکی نے نا صحانہ اندا ز میں کہا کہ دارا لقضا کے سبھی ممبروں اور قا ضی صاحب کو چا ہیے کہ وہ انجمن کے سبھی ممبروں کا خیا ل رکھیں۔ انجمن کے کا مو ں میں اپنا تعا ون پیش کر یں۔ ہر طر ح کے سما جی، معا شرتی، وراثتی اور دینی فیصلو ں میں اعتدال سے کا م لیں۔ ملت سے متعلق کسی بھی فیصلے میں شدت کو نہ اپنا ئیں۔ اپنے فیصلے قرآن و حدیث کے مطابق سنائیں۔میں تو یہ بھی کہو ں گا کہ قا ضی صاحب اپنی ٹیم کے سا تھ بنگلو ر جا کر امیر شر یعت حضرت مو لا نا صغیر احمد صاحب رشا دی دامت برکاتہم سے ملا قا ت کریں، ان سے را بطے میں رہیں اور ان کی نصیحتوں کے مطا بق کا م کر یں۔مو قع بہ مو قع کے مختلف محلو ں اور شکا ری پور تعلق میں شا مل سبھی گا ؤ ں میں جا یا کر یں۔ ہر علا قے کی اخلا قی اور دینی صورت حال سے آگا ہی حاصل کر یں۔وقفے وقفے سے اصلا ح معا شر ہ کا کا م انفر ادی اور اجتما عی طو ر پر کر یں۔ امت کو تو حید کی جا نکا ری دیں۔ آج کے جو مسا ئل ہیں ان سے نپٹنے کے با رے میں ان کی رہنما ئی کر یں۔ میں ایک با ر پھر دارا لقضا سے تعلق رکھنے وا لے اور بطور خاص قا ضی شہر کو انجمن اسلا م کی طر ف سے مبا رکبا د پیش کر تا ہو ں۔ اس مو قع سے اپنی با ت کہتے ہوئے مو لا نا محمد اظہر الدین ندوی نے کہا کہ میں شکا ری پو ر کے ایک قر یے سے تعلق رکھتا ہو ں۔ میں نے ڈاکٹر حافظؔ کر ناٹکی کے مد رسے میں تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد بھٹکل میں تعلیم حاصل کی۔ اساتذہِ کرام نے توجہ سے پڑ ھا یا۔ تر بیت کی۔ پھر میں نے ند وہ سے فضیلت کی ڈگر ی حاصل کی۔ اس کے بعد افتا ء اور قضا ء کا نصاب مکمل کیا۔ اور انہیں اسا تذہ کی دعا ؤ ں کی بر کت سے میں اس شہر کا قا ضی بنا۔ منصبِ قضاء ایک بہت بڑا منصب ہے اس کو امانۃ اور دیانۃ سنبھالنا بہت بڑا کام ہے آپ حضرات نے مجھ سے جو امیدیں وابستہ کی ہیں میں ان شاء اللہ اس پر کھر ا اتر نے کی پو ری کو شش کروں گا۔ انجمن اسلا م شکا ری پو ر جو بھی کا م کر رہی ہے اس سے ہم سبھی علما ء بہت خو ش ہیں۔ یہ میٹنگ مو لا نا عبد الر قیب صاحب کے شکر یے کے سا تھ اختتا م کوپہونچی۔

Share this post

Loading...