جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد بھٹکل میں تعلیم کا آغاز بدھ سے

بھٹکل24؍ جنوری2021(فکروخبرنیوز)  کوویڈ کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں میں تعطیل کے بعد شہر کے دینی تعلیمی ادارہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں بروز بدھ 27 جنوری 2021 سے باقاعدہ تعلیم کا آغاز ہورہا ہے۔ جامعہ کے علاقاتِ عامہ کی جانب سے کی گئی ریلیز کے مطابق مورخہ 9/ جمادی الثانی 1442ھ مطابق 23/ جنوری 2021 بروز سنیچر کی تعلیمی کمیٹی نے حکومت کی طرف سے اسکولوں کو کھولنے کی اجازت کی بنا پر نیا نظام مرتب کیا ہے جو حسب ذیل ہے۔

1-ان شاءاللہ مورخہ 13/جمادی الثانی 1442ھ مطابق 27/جنوری 2021 بروز بدھ سے جامعہ آباد میں عالیہ و ثانویہ اور حفظ کے درجات شروع کئےجائیں گے۔

2-عالیہ درجات صبح :8 بجے اور ثانویہ و حفظ کے درجات 8:30 سے شروع ہوں گے۔ اور یکوقتہ تعلیم ہوگی۔ 

3- فی الحال حسب معمول چار گھنٹوں کی تعلیم ہوگی جس میں ان شاء اللہ امتحان کے بعد مزید دو گھنٹوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

4- ان شاء اللہ مورخہ 19-20-21 جمادی الثانی 1442ھ مطابق 2-3-4/فروری 2021 منگل بدھ جمعرات تین دن عالیہ درجات کے  ششماہی امتحانات ہونگے۔

5- غیر مقامی طلبہ کے لئے مورخہ 16 / جمادی الثانی 1442ھ مطابق 30 /جنوری 2021 بروز سنیچر سے جامعہ میں قیام کا نظم کیا جارہا ہے ۔ غیر مقامی طلبہ سے وقت پر پہنچنے کی تاکید کی گئی ہے

ریلیز میں اس بات کی درخواست ہے کہ کوویڈ 19 کے متعلق حکومت کی طرف سے جاری شدہ ہدایات کا پورا خیال  رکھا جائے۔

Share this post

Loading...