جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے اعلان میں تبدیلی ، اساتذہ اور طلبہ متوجہ ہوں

بھٹکل 27 مئی 2020(فکروخبر نیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں رجب المرجب کے اواخر میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر کچھ دن کے لئے تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا لیکن حکومتی اعلان کے بعد اس میں مزید توسیع کی گئی اور امتحانات و تعطیل کو لےکرایک نیا اعلان سامنے آیا جس کے مطابق 8 شوال کو جامعہ کھلنے کی تاریخ متعین تھی۔ حالات کو دیکھتے ہوئے اب جامعہ کی طرف سے نیا اعلان سامنے آیا ہے۔ 

جامعہ کے مہتمم مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے فکروخبر کو بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا جو سلسلہ اب تک جاری ہے اس کی بنا پر سابقہ اعلان کے مطابق مدرسہ کھلنا مشکل ہے، مولانا نے جمیع اساتذہ کرام و طلباء جامعہ اسلامیہ بھٹکل بشمول مکاتب جامعہ کو اطلاع دی ہے کہ ان شاء اللہ صحیح صورت حال کے واضح ہونے کے بعد اگلی تاریخ سے مطلع کیا جائے گا۔

Share this post

Loading...