اہلِ مکان سے پوچھے جانے انہوں نے فکروخبرکو بتایا کہ کل صبح گیارہ بجے گھر میں تالا لگا کر اپنے رشتہ دار کے یہاں گئے ہوئے تھے صبح جب لوٹے تو گھر کا تالہ ٹوٹا ہوا پایا اور اس میں موجود سامان بھی بکھرا ہوا تھا ۔ تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ کئی سارا سامان غائب ہے ۔ پولیس کے بیان کے مطابق پانچ ہزار نقدی کے علاوہ ایک گیس سلنڈر اور کئی کوسمیٹکس چیزیں غائب ہیں ۔ پولیس چوروں کا سراغ لگانے کے لیے ڈاگ اسکواڈ کے خصوصی دستوں کی خدمت لی, دوپہر تین بجے ڈاگ کے ذریعہ تلاشی لی گئی جس میں پولیس کو واضح طور پر چوروں کی شناخت نہیں ہوپائی البتہ کتا گھر کے باہر موجود فوٹو اسٹوڈیوکی دکان تک پہونچا اور بھونکنے لگا ۔ ڈاگ اسکواڈ نے دروازوں اور الماریوں اور کچھ جگہوں کے فنگر پرنٹس بھی لیے ، چھان بین کی کارروائی قریب شام چھ بجے تک جاری تھی۔۔مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
