جامعہ آباد میں بورڈ لگائے جانے پرکھڑا ہوا تنازعہ

کچھ دیر پولیس اور نوجوانوں کے درمیان ہوئی بحث کے بعد بالآخر حالات کو دیکھتے ہوئے پولیس نے مسجد روڈ کا بورڈ نکالدیا اور یقین دلایا کے فریقین سے مزید گفت وشنید کے بعد اس مسئلہ کو حل کرلیا جائے گا


کروڑوں روپئے مالیت کا سونا اور نقدی لے کر لٹیرے فرار ہونے میں کامیاب 

بنک میں نصب سی سی ٹی کیمرہ سسٹم کوبھی اُڑا لئے گئے

منگلور 21؍ نومبر (فکروخبرنیوز) بنک کا دروازہ توڑ کراس میں موجود نقدی اور زیورات پر ہاتھ صاف کیے جانے کی سنگین واردات ملکی پولیس تھانہ حدود کے کنی گولی علاقے میں جمعہ کو پیش آئی ہے۔ لوٹی گئی مالیت کاقیمت ایک کروڑ روپئے جبکہ بعض ذرائع کے مطابق پانچ کروڑ بتائی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایس کے جی گولڈ اسمتھ انڈسٹریل کوآپریٹیو بنک میں چند لٹیرے جمعہ کی رات زیر تعمیر کامپلیکس کی چھت کی شیٹس کھول کر وہاں سے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ بتایا جارہا ہے کہ لٹیروں نے تین لاکر توڑ کر اس میں موجود سونا اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ لٹیروں نے گرفتاری کے خوف سے بنک میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بنک میں کوئی سیکوریٹی گارڈ نہیں تھا اور سائرن سسٹم بھی نصب نہیں کیا گیا تھا۔ ملکی پولیس تھانہ کے اہلکاروں نے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

Share this post

Loading...