منکی 30؍ ستمبر 2023 (فکروخبر/تعظیم قاضی ندوی) ہوناور تعلقہ کے منکی کی مرکزی جماعت المسلمین کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں جناب قاضی محمد ارشاد صاحب کو پھر ایک مرتبہ بالاتفاق صدر منتخب کیا گیا ، قاضی محمد ارشاد صاحب اس سے پہلے صدر اور سکریٹری کہ عہدہ پر رہ کر قوم و ملت کی خدمت کرچکے ہیں اور اب سہ سالہ میعاد کے لیے ارشاد صاحب پھر ایک مرتبہ صدر منتخب ہوئے۔
جناب حسن باپو حسن باپا صاحب کو منکی میں مرکزی ادارے کا جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا ہے ، حسن باپو حسن باپا صاحب بھی سابقہ میعاد میں نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے۔جماعت المسلمین کے نائب صدر جناب ساوڑا ابومحمد صاحب بنے اس سے قبل ابومحمد ساوڑا صاحب اسی ادارے کے نائب سکریٹری تھے۔
نائب سکریٹری کے لیے استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور ابنائے جامعہ منکی کے سکریٹری مولانا مذکر احمد صاحب کٹنگری ندوی کا انتخاب عمل میں آیا ، جبکہ جماعت المسلمین منکی کے محاسب ثوبان خواجہ بیدرکٹّے اور متولی جناب اشتیاق ابوحسینا صاحب منتخب ہوئے۔
مرکزی ادارے کے ساتھ ساتھ مدرسہ رحمانیہ کے لیے بھی ناظم اعلیٰ ، نائب ناظم اور محاسب کے عہدہ کے لیے انتخاب عمل میں آیا۔ ناظمِ اعلیٰ کے لیے پھر ایک مرتبہ جناب حسن باپو عرفان صاحب ماشیما منتخب ہوئے ، جنہوں نے اس سے قبل بھی یہ ذمہ داری ادا کی ہے۔ نائب ناظم کے طور پر مدرسہ رحمانیہ کے سینئر استاذ جناب مولانا جمیل صاحب قاضی ندوی کو منتخب کیا گیا جبکہ محاسب کے طور پر جناب مبارک عابدہ صاحب کا انتخاب عمل میں آیا۔
ادارہ فکوخبر بھٹکل منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان تمام کا مددگار ہو اور اخلاص کے ساتھ قوم و ملت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
یاد رہے کہ جماعت کے تحت مسلمانوں کو آپس میں متحد رکھنے اور ان کے عائلی مسائل کو شریعت کی روشنی میں حل کیے جانے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔
Share this post
