بھٹکل 29؍ جولائی 2021(فکروخبرنیوز) جماعت المسلمین بھٹکل کے کل شام منعقدہ مجلس انتظامیہ کے اجلاس میں نائب قاضی اول کے طور پر مولانا محمد انصار خطیب ندوی (استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل ) اور نائب قاضی دوم وناظم محکمۂ شرعیہ رفیقِ فکروخبر مولانا مفتی عبدالنور فکردے ندوی کو منتخب کیا گیا ہے۔
اس موقع پر جماعت کی جانب سی ریلیز میں اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے دونوں کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
اس موقع پر ادارہ فکروخبر دونوں محترم شخصیتوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سے قوم وملت کی رہنمائی کا کام انجام دیں۔
Share this post
