جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سے عازمین حج کے لیے ضروی معلومات فراہم کی گئیں

jamatul muslimeen bhatkal, bhatkal, bhatkal azimeene hajj

بھٹکل 05؍ جون 2022(فکروخبرنیوز) شعبۂ تبلیغ جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سے حج تربیتی کیمپ کا انعقاد جماعت المسلمین بھٹکل کی عمارت میں سوا پانچ منعقد کیا گیا جس میں امسال کے عازمین حج نے شرکت کی۔ اس موقع پر علماء نے حج ، عمرہ اور اس سے متعلق جملہ مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے حج میں اخلاص مدنظر رکھتے ہوئے تمام مناسک ادا کرنے پر زور دیا۔ امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا نے عبدالعلیم صاحب نے زیارتِ مدینہ کے آداب بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں شہرِ مدینہ کا ایک مقام ہے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں سے پوری دنیا میں دین پہنچا اور اب یہیں پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدفون ہیں۔ لہذا ہمیں یہاں کے آداب کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب صاحب ندوی نے حج کے اعمال بیان کرتے ہوئے اس کی جملہ تفصیلات سامنے رکھی۔ مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد ندوی نے عمرہ کا طریقہ تفصیل سے بیان کیا اور نائب قاضی جماعت المسلمین مولانا مفتی عبدالنور فکردے ندوی نے مکہ اور مدینہ کی عظمت اور سفر کے آداب بیان کیے۔

نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا محمد انصار ندوی مدنی نے شکریہ کلمات ادا کیے۔ کنوینر شعبۂ تبلیغ مولانا اسامہ ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ عازمین کے درمیان کتابیں اور دیگر اشیاء بھی تقسیم کی گئیں۔

Share this post

Loading...