بھٹکل29؍ اکتوبر2022(فکروخبرنیوز) جماعت المسلمین بھٹکل کے آئندہ میعاد کے لیے بیس اراکین کا انتخاب عمل حق رائے دہی کے استعمال کے ساتھ عمل میں آیا۔
الیکشن کمشنر مولانا محمد حسین جوکاکو ندوی نے کہا کہ ہمیں جماعت کے لیے ان اراکین کا انتخاب عمل میں لانا ہے جو جماعت کے استحکام کے لیے کام کریں اور اپنی صلاحیتیں جماعت کی ترقی کے لیے صرف کریں۔
سابق صدر جماعت جناب ماسٹر شفیع صاحب شاہ بندری نے کہا کہ ہمیں اللہ کے احکامات کا ہمیشہ پاس ولحاظ رکھنا چاہیے۔ہمارا کوئی بھی عمل اللہ کے مرضی کے خلاف نہ ہو۔ خصوصاً نماز باجماعت کا اہتمام ہونا چاہیے۔ دنیا کے کام ہوتے رہیں گے لیکن جب ہم دین کے کام کو ترجیح دیں گے تو اللہ تعالیٰ ہماری دنیا کی ضرورتیں بھی پوری کریں گی۔
جن بیس اراکین کا انتخاب عمل میں آیا ان کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔
1) جناب ارشاد گوائی صاحب 123 (2) مولانااسامہ صدیقی ندوی 113 (3) مولانا محمد امین رکن الدین 113 ( 4) جناب محی الدین رکن الدین 112 (5) جناب عبدالسمیع کولا 103 (6) جناب عبدالواجد کولا 101 (7) جناب امتیاز ادیاور 97 (8) مولانا زکریا برماور 97 (9) جناب اسماعیل محتشم کٹک 91 (10) جناب سعد اللہ رکن الدین 91 (11) جناب سید پرویز یس ایم 89 ( 12) مولانا شقیق دامودی ندوی 86 (13) جناب ثناءاللہ گوائی 86 (14) جناب ساریہ شیکرے 83 ( 15) مولانا عبد السمیع ارمار ندوی 81 (16) مولانا عرفان ایس ایم ندوی 79 (17) مولانا وصی اللہ ڈی ایف ندوی 76 (18) مولانا سید اظہر برماور ندوی 75 ( 19) جناب نصیف خلیفہ 72 ( 20) جناب چڈو باپا مصباح 71
Share this post
