جماعت المسلمین بھٹکل کے ہزار سالہ اجلاس کی مناسبت سے منعقدہ ثقافتی کوئز مسابقہ جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع

بھٹکل 28 دسمبر 2022(فکرو خبر نیوز) جماعت المسلمین بھٹکل کے ہزار سالہ اجلاس کے موقع پر ثقافتی کوئز مسابقہ جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

کنوینر ثقافتی کوئز کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عوام کا کوئز کے تعلق سے شوق ذوق اور دلچسپی دیکھتے ہوئے ان کے اصرار اور خواہش پر ثقافتی مسابقہ میں جوابات کوجمع کرنے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کی گئی ہے، اب جوابات جمع کرنے کا آخری وقت جماعت آفس میں ان شاء اللہ مورخہ6 جمادی الاخریٰ 1444 مطابق 30/ڈسمبر  2022ء بروز  جمعہ شب 10-00بجےتک  ہوگا۔ (30-12-2022)

2-  سوال نمبر 33 میں غلطی سے جن کے ساتوں فرزندان ڈاکٹر لکھا گیا ہے جبکہ صحیح ان کے چھ فرزندان ڈاکٹر ہیں۔

3- سوال نمبر 89 جناب یونس قاضیا سے متعلق کس ادارہ  کے سکریٹری جنرل پوچھا گیا ہے جب کہ صحیح صدر ہے۔

4-  عوام  اور اسکولو ں  و مدارس کے طلبہ وطالبات کے لیے  انفرادی تحریری  سوالات صرف 135   ہی ہیں۔

5- جن سوالات میں صدور وسکریٹریان لکھا گیا ہے اس   کے جواب میں صرف صدر اور جنرل سکریٹری کے نام لکھنا کافی ہے

مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر ربطہ کریں۔

9900792926

Share this post

Loading...