بھٹکل 13 مارچ 2022(فکروخبرنیوز) جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاسِ عام مؤرخہ 11؍ شعبان المعظم 1443ھ مطابق 15؍ مارچ 2022ء بروز منگل بعد نمازِ عشاء متصلاً جامع مسجد بھٹکل میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس بات کی اطلاع جماعت کے جنرل سکریٹری مولانا محمد طلحہ رکن الدین ندوی نے دی ہے۔ جماعت کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس میں دو سالہ حسابات کے ساتھ ساتھ سالانہ کارکردگیی کی رپورٹ پیش کی جائے اور حاضرین کے تأثرات بھی سنے جائیں گے۔
تمام حضرات سے وقتِ مقررہ پر شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔
Share this post
