بھٹکل 03؍ جنوری 2023(فکروخبرنیوز) جماعت المسلمین بھٹکل کے ایک ہزار سال کی تکمیل پر 4 اور 5 جنوری کو منعقدہ پروگرام سے قبل آج بعد عصر ایک جلوس انجمن گراؤنڈ سے سلطانی مسجد روڈ ہوتے ہوئے برنی مٹی میدان پہنچا جہاں جلوس میں موجود شرکاء کا شکرادا کیا گیا۔
اس موقع قاضی جماعت السلمین بھٹکل مولانا عبدالرب ندوی نے دعا فرمائی اور کنوینر پروگرام مولانا محمد الیاس ندوی نے کہا کہا کہ جلوس پورے وقار اور اطمینان کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔ یہ اللہ کا فضل ہے کہ جلوس کے دوران سکون رہا اور کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ انہوں نے دوروزہ پروگرام میں شرکت کی درخواست کرتے ہوئے اطراف سے آنے والے مہمانوں کی خاطر تواضع کرنے کی بھی بات کہی۔
جلوس شروع ہونے سے قبل اسپورٹس سینٹروں کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے نوجوانوں نے روایتی لباس زیب تن کیا۔ جلوس میں عوام بھٹکل کا عام لباس لنگی اور جبہ یا پھر لنگی اور شرٹ زیب پہنے ہوئے تھے اور اپنے تہذیب و ثقافت کا مظاہرہ کررہے تھے۔ جلوس میں موجود افراد میں ایک طرح کا جوش پایا جارہا ہے۔ اکثریت پیدل شریک ہوئی لیکن وہ افراد جو پیدل نہیں چل سکتے تھے وہ سوار ہوکر شریک ہوئے۔ الغرض نوجوان اور بوڑھے سبھوں نے جلوس میں شرکت کو یقینی بنایا۔
یاد رہے کہ جماعت المسلمین بھٹکل کے ایک ہزار سال مکمل ہونے پر دوروزہ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس میں ملک بھر سے علماء و دانشوران شریک ہورہے ہیں۔
Share this post
