بھٹکل 10؍ جنوری 2023(فکروخبرنیوز) جماعت المسلمین بھٹکل کے ہزار سالہ اجلاس کے موقع کی مناسبت سے ثقافتی نمائش عوام کا دل جیت لیا۔ جس میں نایاب چیزیں عوام کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے میں کامیاب رہیں ۔ نمائش میں سو سال سے اور اس سے اوپر کی چیزیں بھی رکھی گئیں تھیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں کی عمارتوں کے ماڈل اپنے اپنے ادارے کا خاموش تعارف کررہے تھے۔ نمائش میں پرانے بھٹکل کا ماڈل بناکر عمر رسیدہ افراد کی پرانی یادیں تازہ کردیں اور ان کے سامنے پرانے محلوں کی تصویریں سامنے آگئیں۔ کئی مسجدوں کے پرانی عمارتوں کے ماڈل نے بھی لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ نمائش دیکھ کر عوام نے اپنی حیرت کا بھی اظہار کیا اوراس بات کا اظہار کیا کہ پرانی اشیاء اس طرح سنبھال کر رکھنا کوئی معمولی کام نہیں ہے۔
نمائش کی مکمل ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔
Share this post
