بھٹکل 27؍ دسمبر2022(فکروخبرنیوز) جماعت المسلمین بھٹکل کے ہزار سالہ اجلاس کے موقع پر مدرسہ تعلیم القرآن جامع مسجد بھٹکل کے زیر اہتمام بھٹکل واطراف کے مدارس ، اسکولوں ، کالجوں کے اور بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے طلبہ وطالبات کے مابین اسلامک کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد نئی نسل کو دین ِ اسلام کی بنیادی تعلیمات سے آگاہ کرنا اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہے جس کے لیے سولات بھی اسی انداز سے تیار کیے گئے ہیں جو معلومات کے ساتھ ساتھ اعمال کی طرف راغب ہیں۔
اس مسابقہ میں کچھ گروپس کے لیے انفرادی مقابلے اور کچھ گروپ کے لیے اجتماعی مقابلہ منعقد کیے گئے ہیں۔
مدرسہ تعلیم القرآن کے ذمہ دار اساتذہ نے فکروخبر کو بتایا کہ اسکولوں میں پانچویں ، تا ساتویں ، آٹھویں تا دسویں ، پی یو سی ، ڈگری کے طلبہ وطالبات اور مدارس میں سوم مکتب تا پنچم مکتب اور عربی اول تا عربی چہارم کے طلبہ طالبات کے لیے انفرادی مقابلے منعقد کیے گئے جس کے سوالات کے جوابات حل کرکے دفتر جماعت المسلمین پہنچ چکے ہیں۔
اجتماعی مقابلوں میں پانچویں تا ساتویں تک کے طلبہ ، آٹھویں تا دسویں ، پی یو سی اور ڈگری کے طلبہ اور مدارس میں سوم مکتب تا پنجم مکتب کے طلبہ اور بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے طلبہ کے شریک ہوں گے جس کے مختلف گروپس بنائے گئے ہیں
ہزار سالہ اجلاس کے کنوینر مولانا محمد الیاس ندوی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجتماعی مقابلہ گروپ وار ہوگا۔ اپنے اسکول یا مدرسہ کی نمائندگی کرتے ہوئے تین طلبہ شریک ہوں گے۔ یہ مقابلہ بھٹکل واطراف کے اسکولوں کے طلبہ کے مابین یکم اور 2 جنوری کو محکمہ شرعیہ کی عمارت میں ہوگا۔ فائنل میں منتخب گروپ کا مقابلہ ہزار سالہ پروگرام میں ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق کوئز سوالات کے علاوہ آزاد سوالات بھی پوچھے جائیں گے اور تنازع کی صورت میں کمیٹی کا فیصلہ آخری ہوگا۔ اس پورے مسابقہ میں تین کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
8748093431 8867928312
Share this post
