جماعت اسلامی ہند شاخ بھٹکل اور تعلقہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن بھٹکل کی جانب سے ضرورتمندوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئی

بھٹکل 13/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز) جماعت اسلامی ہند شاخ بھٹکل اور رتعلقہ جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے مارمبلی اور کسالاگدے نامی دیہاتوں کے پچاس خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئی۔ 
    اس موقع پر جماعت اسلامی ہند شاخ بھٹکل کے ذمہ دار مولانا سید زبیر مارکیٹ نے کہا کہ ہم یہاں انسانیت کے ناطے سے آپ سے ملنے کے لیے آئے ہیں اور ہم تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں یہ موقع فراہم کیا۔ 
    جرنلسٹ اسوسی ایشن کے ممبر جناب رضا مانوی نے کرونا وائرس کے متعلق آگاہی دی اور کہا کہ یہ بیماری نہ صرف ہمارے ملک بلکہ پوری دنیا میں پھیل چکی ہے اور اس سے لڑنے کے لیے سب مل کر تدابیر اختیار کررہے ہیں۔ ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔ 
    ضلع ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی کے صدر جناب رادھا کرشنا بھٹ نے اس موقع پر جماعت اسلامی ہند شاخ بھٹکل کا شکریہ ادا کیا۔ 
    اس موقع پر ضلعی کمیٹی کے ممبر فیاض ملا، تعلقہ کمیٹی کے سکریٹری موہن نائک، سابق نائب صدر راگھاویندراہیبار، تعلقہ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے نائب صدر جناب رضوان گنگاولی، عتیق الرحمن شاہ بندری، سیفان آرما ر اور دیگر موجود تھے۔

Share this post

Loading...