جماعت اسلامی ہند نے کیا کوویڈ ریلیف ٹاسک فورس کا آغاز

 بنگلور:یکم مئی(فکروخبرنیوز/پریس ریلیز)ریاست بھر کورونا کی دوسری لہر زور پکڑتی جارہی ہے،ایسے حالات میں جماعت اسلامی ہند کرناٹک کی اپنی ذیلی تنظیموں، Humanitarian Relief Society(HRS)، SIO،Solidarity Youth Movement، Doctors for Humanity اور FORWARD TRUST کے اشتراک سے ٹاسک فورس کا آغاز کیاگیا ہے۔ ریاست کے مختلف حصوں سے500 سے زائد والنٹیرس Volunteers  اس ٹاسک فورس کا حصہ بن کرخدمات انجام دے رہے ہیں۔
    ٹاسک فورس کو منظم طریقے سے 3 زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے: میڈیکل ایمرجنسی فورس، ریلیف ورک فورس اور وار روم ورک فورس۔ میڈیکل ایمرجنسی ٹیم کوویڈی سنٹر کی بحالی، آکسیجن سپلائی، ایمبولینس سسٹم چلاتی ہے۔ ریلیف ورک فورس ٹیم کوویڈ ویکسین، کمیونٹی کچن سسٹم، کوویڈسے ہلاک ہونے والے افراد کے تدفین کا کام، اور اسپتال میں بیڈ کی دستیابی، کونسلنگ ودیگر معلومات کی فراہمی کا کام انجام دی گئی۔
     ٹاسک فورس کے والنٹیرس Volunteers منظم طریقہ سے خدمات کو انجام دیتے ہوئے ہنگامی نظم  کے لئے پہلے ہی ایک ہیلپ لائن شروع کردی ہے۔ یہ ہیلپ لائن کے ذریعہ متاثرہ لوگوں کو بستر Bed ، آکسیجن کی فراہمی، کونسلنگ اور ایمبولینس کی دستیابی سے متعلق معلومات فراہم کریگی۔ 24 گھنٹے کام کرنے والی یہ ہیلپ لائن اب تک ایک ہزار سے زائد لوگوں کی رہنمائی کا کام انجام دی ہے۔
ٹاسک فورس کی جانب سے بنگلور میں ایک 'کمیونٹی کچن' قائم کیا گیا ہے اس کے ذریعہ مہاجرمزدوروں، ایمبولینس ڈرائیوروں اورشمشان گھاٹ میں کام کرنے والوں کے لیے کھانا اور پانی فراہم کیا جارہا ہے۔
 جماعت اسلامی ہند کرناٹک کی شعبہ خدمت خلق پچھلے سال دس لاکھ افرادکے لیے ایک لاکھ سے زیادہ راشن کٹ فراہم کیا ہے اس کے علاوہ خدمات، ضرورت مندوں کے لئے رہائش، رفاہی خدمت اور خون کے عطیات جیسے کاموں کو بھی انجام دیاہے۔ 
            
                        والسلام 
                        اکبر علی 
                        سکریٹری حلقہ

 

Share this post

Loading...