بھٹکل:20؍نومبر2018(فکروخبر) جماعت اسلامی ہندحلقہ کرناٹک کی جانب سے 16/ تا 30 نومبر 2018 ریاستی سطح پر منائی جانے والی سیرت مہم بعنوان "حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نوع انساں کے عظیم رہنما" آج مورخہ 20/نومبر بروز منگل بمطابق 12/ربیع الاول صبح نو(9) بجے بمقام شمس الدین سرکل بھٹکل جماعت اسلامی مقامی یونٹ کے وابستگان نے سیرت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم پر Canopy لگا کر بزبان کنڑا برادران وطن میں سینکڑوں کتابچے،فولڈرس اور چاکلیٹ تقسیم کئے۔ الحمداللہ حق کی پیاسی انسانیت نے بڑی خوشی و محبت کےاظہار کے ساتھ مطالعہ کا یقین دلایا۔
منعقدہ پروگرام کا آغاز عزیزی غطریف ابن محمد رضا مانوی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ مہم کے مقاصد پر مختصر مگر جامع گفتگو کرتے ہوئے مہم کے مقامی کنویر جناب مولانا سید محمد زبیر (بزبان اردو) اور جناب محمد رضا مانوی(بزبان کنڑ) پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی انسانیت نواز تعلیمات محبت، اعتماد اور انسانیت کے پیغام کو پیش کیا۔ جناب مولانا محمد اقبال نائطے ندوی کی دعا سے پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
(رپورٹ : ایم کیو
Share this post
