جامعات الصالحات بھٹکل کا سالانہ جلسہ کل بروز اتوار 20 نومبر دوپہر دو بجے ہوگا منعقد ، خواتین سے شرکت کی درخواست

بھٹکل 19؍ نومبر 2022(فکروخبرنیوز) جامعات الصالحات بھٹکل کا تقسیمِ انعامات اور سالانہ پروگرام کل مؤرخہ 24 ربیع الثانی 1444ہجری مطابق 20؍ نومبر 2022 عیسوی بروز اتوار منعقد ہورہا ہے۔ اس بات کی اطلاع ناظم جامعات الصالحات بھٹکل مولانا محمد الیاس ندوی نے فکروخبر کو دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل بروز اتوار ہونے والا یہ پروگرام دوپہر 2 بجے جامعات الصالحات جالی روڈ بھٹکل میں منعقد ہوگا اور مغرب تک چلے گا۔ اس پروگرام میں مختلف درجات عالمیت میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والی طالبات کے درمیان انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈپلومہ کورس اور مکتب صالحات کے علاوہ عالمیت کے درجات کی طالبات کے دلچسپ پروگرام بھی ہوں گے۔

انہوں نے طالبات کی خواتین سرپرستان اور دیگر خواتین سے بھی درخواست کی ہے کہ اس پروگرام میں شرکت فرماکر طالبات کی ہمت افزائی فرمائیں۔

انشاء اللہ واپسی کے لیے سواری کا انتظام رہے گا۔

Share this post

Loading...