جعل سازوں نے یونیورسٹی کے پروفیسر سے 1.25لاکھ روپئے کیے ہضم (مزیدساحلی خبریں )

درج شدہ معاملہ کے مطابق انہوں نے بنک کے نام سے ایک جعلی ای میل آئی ڈی بھی بنائی ہے جس کے ذریعہ سے انہوں نے پروفیسر سے رابطہ کیا تھا۔ پولیس اس پورے معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ 


درخت گھر پر گرگیا ، ایک شخص زخمی ، بقیہ محفوظ 

منگلور 19؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) رات کے اوقات میں اچانک ایک درخت کے گھر پر گرنے سے گھر میں موجود افراد میں ایک شخص کے زخمی جبکہ بقیہ کے محفوظ ہونے کی واردات کل رات یہاں پیش آئی ہے۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق جیاپنا موگرو علاقے میں واقع اسماعیل (58) کی زیر ملکیت کے مکان پر رات میں ایک درخت گرنے کی وجہ سے گھر کی چھت کی چیزیں ٹوٹ کر بکھرگئیں اور گھر میں سورہے افراد میں ایک شخص زخمی ہوگیا جس کی شناخت احمد عزیز (22) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ بقیہ افراد محفوظ بتائے جارہے ہیں ۔ بتایا جارہا ہے واردات کل رات ساڑھے بارہ بجے پیش آئی ہے جبکہ گھر میں سات افراد سورہے تھے ۔ حادثہ سے قریب دو لاکھ روپئے کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ 


ستائیس سال قبل لاپتہ شخص کی شناخت سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے ذریعہ ہوئی 

بنگلور میں بے ہوشی کی حالت میں دریافت ہونے کے بعد پولیس نے تصویر اپلوڈ کردی تھی 

کاسرگوڈ 19؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) ضلع سے ستائیس سال قبل لاپتہ شخص کی شناخت سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے ذریعہ کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ مذکورہ شخص کی شناخت جیارام بھٹ مقیم کاسرگوڈ ضلع کے بلاری کٹے کی حیثیت سے کی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق کیرلا اور کرناٹکا کی سرحد پر واقع اس گاؤں کے مقیم شخص ہنومنتا نگر میں 15؍ ستمبر کی شام بے ہوشی کی حالت میں دریافت ہوا ۔ اس کے رشتہ داروں کا پتہ لگانے کے لیے پولیس نے اس کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک ، ٹویٹر اور وھاٹس گروپ میں اپلوڈ کردیں اور اس کے ساتھ ساتھ اس شخص کے بٹوے سے برآمد پین کارڈ کی تفصیلات بھی فراہم کی گئیں۔ پولیس نے اسے علاج کے لیے بنگلور کے ایک اسپتال میں داخل کیا ۔ اس شخص کی تصویر دیکھ کر ایک سوفٹ وئیر انجینئر گنیش کمبار نے ہنومنتا نگر کے پولیس تھانہ میں اس شخص کو پہنچاننے کی بات کہی اور پھر اسپتال جاکر اس کی تصدیق بھی کی ۔ گنیش کا کہنا ہے کہ میں اس کے والد جناردھن بھٹ کو بھی جانتا ہوں ۔ دراصل جیارام تےئیس سال کی عمر میں لاپتہ ہوگیا جس کے بعد اہلِ خانہ او ر رشتہ داروں نے اسے بڑے تلاش کرنے کے بعد بھی اس کاپتہ نہیں چل پایا۔ اس کے والد جناردھن اور اس کے بڑے بھائی اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں جبکہ اس کا چھوٹی بھائی چندرا شیکھر بھٹ بلاری کٹے میں ہی مقیم ہیں۔ جیارام کے اہلِ خانہ کے مطابق جیارام کو دوبارہ گھر واپس لانے کے لیے وہ جلد ہی شناختی دستاویزات کے ساتھ بنگلور جانے والے ہیں۔ 

Share this post

Loading...