اس خصوصی نشست کا آغاز مولوی عزیز الرحمن رکن الدین ندوی کی تلاوتِ کلام پاک سے ا اور استقبالیہ کلمات تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری نے پیش کیے ۔ سیاسی پینل کے چیرمین جناب عبدالرقیب ایم جے نے غرض وغایت پر روشنی ڈالی اور نائب صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے شرکاء سے آراء پیش کرنے کے لیے کہا جس پر اکثریت نے عمران لنکا کا نام پیش کیا ۔ عوام کا خیال ہے کہ عمران لنکا پیشے سے وکیل ہونے کی وجہ سے پنچایت کے قانون اور اصولوں سے واقف ہیں اور ان سے امید ہے کہ حقیقت میں قوم وملت کی خدمت کریں گے۔ نائب صدر کے عہدے کے لیے شمیم بانو حوالدار کا نام پیش کیا گیا اور ان کے بھی مخالف کوئی دوسرا میدوار نہ ہونے کی وجہ سے انہیں نائب صدر کے لیے بطور امیدوار کھڑا کردیا گیاہے۔
اہم شاہراہ توسیعی منصوبہ کے تحت اتراکنڑا میں تحویلِ اراضی کا کام سست رفتاری کا شکار
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسر بساوراج کو عہدے سے کیا برطرف
کاروار 28؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) اتراکنڑا میں اہم شاہراہ کے توسیعی منصوبے کے تحت تحویل اراضی کے لیے منتخب کیے گئے افسر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ان کے عہدے سے برخواست کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع اڈپی میں اہم شاہراہ کا توسیعی کام تیزی سے جاری ہونے کی وجہ سے اب اتراکنڑا میں بھی تحویلِ راضی کام جلد سے جلد مکمل کرکے اہم شاہراہ توسیعی کام کے آغاز کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا لیکن متعلقہ افسرکی جانب سے اپنی ذمہ داری ٹھیک طور پر ادا نہ کرنے سے انہیں عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے اس عہدے کے لیے بسوراج جی این کو نامزد کیا گیا تھا لیکن ڈپٹی کمشنر کے مطابق بساوراج اپنی ذمہ داریاں ٹھیک طور پر ادا نہیں کررہے ہیں اور اس سے توسیعی منصوبہ سست رفتاری کا شکار ہوگیا ہے۔ بار بار یاددہانی کے باوجود بساروراج نے اپنی ذمہ داری کے جانب کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے ابھی بھٹکل او رہوناور تعلقہ میں تحویلِ اراضی کاکام پایہ تکمیل کو نہیں پہنچا ہے۔ بساوراج کے متعلق یہ بات بھی گردش کررہی ہے کہ وہ اعلیٰ افسران کی جانب سے رابطہ کیے جانے کے بعدان کا کوئی جواب نہیں دیتے ۔ ان کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے سے ضلع انتظامیہ اور سرکار کی بدنامی ہورہی ہے جس کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اب تحویلِ اراضی کے لیے ضلع کے تعلقوں کے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنروں کی اس کی ذمہ داری دیتے ہوئے انہیں ہدایات جاری کی ہیں تحویلِ اراضی کا کام جلد سے مکمل کیا جائے۔
چہل قدمی کے دوران معمر خاتون کے گلے سے ہار جھپٹا گیا
منگلور 28؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) صبح سویرے چہل قدمی کے دوران ایک معمر خاتون کے گلے سے ہار چھپٹے جانے کی واردات کدری مندر کے قریب آج پیش آئی ہے۔ خاتون کی شناخت ناگرتنمّا (60) مقیم کدری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق مذکورہ خاتون صبح سویرے چہل قدمی کے دوران ایک اسکوٹر پر سوار دو افراد قریب سے تین مرتبہ گذرے ۔چوتھی مرتبہ ایک شخص اسکوٹر سے اترا اوردوسرا اسکوٹر کچھ آگے جاکر کھڑی کردی اور ہار چھپٹ کر فرار ہوگئے۔ کدری پولیس تھانہ کے انسپکٹر ماروتی نائک نے دیگر عملہ کے ساتھ جائے واردات کا معائنہ کیا۔ کدی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
چلتی بس ندی میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے والے کنڈکٹر کی نعش بازیافت
سبرامنیا 28؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) چلتی بس سے ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے کے ایس آرٹی سی بس کنڈکٹر کی نعش ندی سے بازیافت کرلی گئی ہے۔فکروخبر کے مطابق دیوداس نامی شخص گروپور کئی کمبا کا مقیم ہے جو کے ایس آر ٹی بس میں بطور کنڈکٹر کام کیا کرتا تھا۔ منگلور سے صبح ساڑھے بجے سنرامنیم جانے والی بس پر ایک خاتون سوار ہوئی جس کے ساتھ دیوداس کا تنازعہ ہوا تھا۔ بتایاجارہاہے کہ یہ تنازعہ روپئے لوٹانے کے تعلق سے ہوا ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے دیوداس کو 500 روپئے دئیے ہیں جبکہ دیوداس سو روپئے دئیے جانے کی تصدیق کررہا ہے۔ معاملہ جب طول پکڑا تو پولیس تھانہ پہنچا جہاں پولیس افسران نے دونوں کو سمجھاتے ہوئے معاملہ حل کرلیا۔ اس سے دلبرداشتہ کنڈکٹر نے کامور دھارا ندی پر واقع پل پر پہنچتے ہی بس کی رفتار دھیمی کرنے کے لیے کہا اور ندی میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ بتایاجاہاہے کہ اس کی نعش واردات کے تین دن بعد جائے واردات سے دو کلومیٹر دور سبرامنیا سے بازیافت ہوئی ہے۔
Share this post
