بھٹکل 21؍ جون 2021 (فکروخبرنیوز) شہر میں سڑکوں کی خستہ حالی اور یوجی ڈی کاموں کی وجہ سے ہورہی پریشانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے فکروخبر کی جانب سے کل ایک ویڈیو رپورٹ نشر کی گئی تھی جس میں عوام نے اپنے اپنے علاقہ کے مسائل بیان کرتے ہوئے یوجی ڈی کام پر سوال کھڑے کیے تھے اور کئی الزامات عائد کے تھے۔
آج جالی پٹن پنچایت میں ایک ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں واٹر بورڈ اور یو جے ڈی کے پروجیکٹ منیجر نے بھی شرکت کرتے ہوئے ممبران کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔
میٹنگ کے بعد فکروخبر سے بات کرتے ہوئے سابق صدر پنچایت جناب آدم پنمبور نے کہا کہ ہم 2017 سے یہ بات کہہ رہے ہیں کہ جس طرز پر یو جی ڈی کا کام ہوگا وہ ٹینیکلّی صحیح نہیں ہے اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے تین مرتبہ ریزولیشن بھی پاس کیا لیکن واٹر بورڈ کے ذمہ داران نے اس کو نظر انداز کیا۔ ہماری جانب سے توجہ دلانے کے باوجود جب کام نہیں رکا تو ہم نے خود آگے بڑھ کر اپنے اپنے وارڈوں میں کام روک دیا۔ آج کی میٹنگ میں کام کی کوالیٹی پر سوال کھڑے کیے گئے ہیں لیکن اس پر کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کام کی کوالیٹی صحیح ہے اور کہییں کہیں چوک بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کہیں کہیں چوک ہوئی ہے کہ تو مجھے لگتا ہے کہ چالیس پچاس سال کو سامنے رکھ کر کیا جانے والا پروجیکٹ صحیح نہیں ہوگا اور اس کی وجہ سے گراؤنڈ واٹر (کنوؤں کا پانی) پوری طرح خراب ہوگا۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ کام اس طرح جس سے لوگوں کو تکیف نہ ہو۔ کمپنی کے ذمہ داروں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اب کام صحیح ہوگا۔ جس طرح حالیہ کام چل رہا ہے اسی طرز پر کام جاری رہا تو ہم یہ کام کرنے نہیں دیں گے۔
جناب بلال صاحب نے ہمیں بتایا کہ سڑکوں کے مرمتی کام کے سلسلہ میں میں دس روز سے برابر ان سے رابطہ میں ہوں، کئی علاقوں میں اب سڑکیں وقتی طور پر ٹھیک کی جارہی ہیں۔ یو جے ڈی کام کے سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ ان کے چیمرس فیل ہیں جس کی وجہ بیان کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ان کے مطابق پانی اوپر سے چلاگیا ہے لیکن اگر پانی اگر اوپر سے چلاجاتا تو چیمبرس سے نکلنے والا پانی لال ہونا چاہیے۔ ہمارے خیال سے کسی چیمبر میں پانی جارہا ہے اورچمبر لیک ہونے کی وجہ سے یہ پانی اندر چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے متعلقہ ذمہ داران سے کہہ دیا ہے کہ دو تین دن میں اس کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے اور چیمبرس کھول کر اس کی اصل وجوہات کا پتہ لگاتے ہوئے اس کی مرمت کی جائے۔
بلال صاحب نے اس بات کا بھی خیال ظاہر کیا ہے کہ ان کے مطابق یو جے ڈی کام پہلے طئے ہوا اور بعد میں جالی پنچایت کا ریزولیشن پہنچا لیکن حقیقت یہ ہے کہ پہلے جالی پنچایت کا ریزولیشن پاس ہوا اور بعد میں یو جے ڈی کام لیکن ریزولیشن پر یو جے ڈی ورک اووٹیک ہوگیا۔
متعلقہ افسران کے مطابق جلد ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
Share this post
