مظا ہرین نے دفتر کے سامنے مجو زہ منصو بہ کے خلاف احتجاج کر تے ہو ئے کہا جہاں پر انڈر گرا ونڈ ڈرینیج سسٹم کا منصو بہ کی تجو یز منظور کی گئی ہے اس علاقہ میں کئی سا رے اسکول اور مذہبی مقا مات مو جود ہیں ،جب کہ اس سسٹم کی وجہ سے اسکول کے طلباء گندے ما حول اور اس سے پھیلنے والی بدبو کی وجہ سے بیما ری کا شکار ہو سکتے ہیں ،انہوں نے کئی دیگر کئی علاقوں کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ یو جی ڈی کا سسٹم ہر جگہ فیل ہو چکا ہے ،اور اس سے گندگی پھیلنے کے زیا دہ امکا نات پا ئے جا تے ہیں ،جس سے معا شرہ میں طرح طرح کی بیا ریاں جنم لیتی ہیں ،احتجا جیوں کی طرف سے کی گئی سخت مخا لفت پر پنچا یت صدر عبدا لرحیم شیخ اور چیف آفسرسمیت دیگر ذمہ داران نے احتجا جیوں کو تیقن دلا یا کہ آج کی میٹنگ میں اس تعلق سے کو ئی قرارداد منظور نہیں کی جا ئے جس کے بعد وہاں سے لو گوں کا ہجوم ٹل گیا ،واضح رہے کہ اس مو قع پر بھاری تعداد میں پولیس نفری بھی تعیینات تھی ۔
Share this post
