اُروا اے ایس آئی پولس افسر پر حملے کے الزام میں دو گرفتار
منگلور 08مارچ (فکروخبرنیوز ) اُروا اے ایس آئی پولس افسر پر حملے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے ، اطلاعات کے مطابق اُروا اے ایس آئی ایتھپاپر 5اپریل پر زیادتی کرتے ہوئے اسے ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی تھی، اُس وقت وہ لیڈی ہل سرکل کے قریب فرائض انجام دے رہا تھا، ملزمین کی شناخت سمیر 28اور محمد نیاز کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ ملزم سمیر پر مختلف پولس تھانے میں 8کیس درج ہیں، پولس پر حملہ رات ساڑھے تین بجے کیا گیا تھا،مزید تفتیش جاری ہے۔
Share this post
