اس طرح جملہ دس وارڈ کے لئے نامزد پچیس اُمیدواروں کی قسمت ڈبوں میں محفوظ کرلی گئی ہے ۔ جملہ تمام دس وارڈوں کی ووٹنگ کی فیصدی نکالی جائے تو .68.8 فیصد رہی ۔اس طر ح سب سے کم ووٹنگ بوتھ نمبر سترہ 43.77 او ر بوتھ نمبر آٹھ میں سب سے زیادہ 79.37 فیصدووٹنگ ہوئی ۔ ادھر وینکٹاپور بوتھ جہاں آخری مرحلے میں تنازعہ دیکھنے کو ملا اس کی تفصیلات کے مطابق بوتھ کے باہر کئی افراد ہونے کے باوجود پانچ منٹ قبل بوتھ بند کئے جانے اور انتخابی بوتھ کے اندر ایک کانگریس اُمیدوار ہونے کا الزام بی جے پی اُمیدوار نے لگایا اور جم کر ہنگامہ کیا، جس کی بنا پر پولس کو یہاں مداخلت کرنی پڑی،بڑتے تنازعے کو دیکھتے ہوئے اے ایس پی ، سی پی آئی اور دیگر پولس افسران موقع پر پہنچے اور حالات کو قابو میں کیا ۔
مندر کے پاس سے سے متنازعہ بینر ہٹالیا گیا ہے
منگلور 24اپریل (فکروخبرنیوز ) یہاں منگلور کے ایک مندر کے قریب میلے اور خصوصی پوجا کے پیشِ نظر لگائے گئے بینر جس میں غیر ہندوؤں کو لے کر متازعہ تحریر لکھی گئی تھی ، شکایت درج کرنے کے بعد بینر ہٹالئے جانے کی خبرموصول ہوئی ہے ،ا طلاع کے مطابق یہاں کٹی پالا کے مزورائی مندر کے قریب سالانہ میلہ لگنے والا ہے ، اس میلے کو سامنے رکھتے ہوئے ہندو جاگرن ویدیکے نے کنڑا زبان میں ایک بینر لگایا تھا جس میں یہ درج تھا کہ ہندوؤں کے علاوہ دیگر کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والوں کومیلے کے موقع پر کسی بھی قسم کی تجارت کرنے کی اجازت نہیں، یہ بورڈ لگنے کے بعد سوشیل میڈیاپر وائرل ہوگیا تھاور اور حالات بے قابو ہوتے دیکھ دوسرے ہی دن ضلع انتظامیہ نے اس بورڈ کو ہٹادیا ہے، جب کہ مندر کے ایڈمنسٹریٹر راجو موگاویر ا اس سلسلہ میں پوچھے جانے پر لاعلمی کا اظہار کیا اور بتیاکہ مندر انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ۔ انہوں نے وضاحت دی ہے کہ مندر کے باہر ہر کوئی تجارت کرسکتا ہے۔ جب کہ ہندو جاگرن ویدکے نے بھی اس بینر سے اپنے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔
Share this post
