جالی پنچایت کے لیے 16لاکھ ،اور منکی گرام پنچایت کے لیے 26لاکھ روپئے زائد بجٹ کا اضافہ(مزید خبریں )

اس طور پر ہمارے تعلقہ کے گرام پنچایتوں کی بات کی جائے تو ساتھ ہی بھٹکل تعلقہ کے ماولی علاقے کے لیے 21 لاکھ روپئے کاروار تعلقہ پنچایت کے لیے 18لاکھ روپئے ، بھٹکل تعلقہ شرالی اور کمٹہ تعلقہ کے لیے 17-17 لاکھ اور جالی گرام پنچایت کے لیے 16لاکھ روپئے افزود بجٹ کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ 
آبادی کے حساب سے اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو 2011 ؁ء میں 4191ہزار گرام پنچایت میں 8 ہزار سے بھی کم آبادی تھی ، اس طرح کے ہر پنچایت کو سالانہ دس لاکھ روپیوں کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ ۔مگر اس بار8ہزار سے زائداعداد و شمار کے آبادی والے پنچایتوں کے لیے ایک ہزار کے حساب سے ایک لاکھ افزود بجٹ لاگو ہوگا ۔ریاست بھر میں گرام پنچایتوں کی آبادی کے لحاظ سے بات کریں توسال 2011میں جملہ 5629 گرام پنچایتوں میں آٹھ ہزار سے کم آبادی والی گرام پنچایت کی تعداد 4191تھی اور آٹھ ہزار سے زائد 1438پنچایتیں ہیں۔ سب حیران کن بات یہ ہے کہ برسرِ اقتدار حکومت نے یہ منصوبہ سال 2014-15کے درمیانی وقفے میں یہ فیصلہ لیا ہے ۔

Share this post

Loading...