بھٹکل 19/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھٹکل کے مشہور سیاحتی مقام جالی ساحل سمندر پر سیاحوں کو بڑی تعداد میں جمع ہونے سے روکا جارہا ہے۔ جالی پنچایت کے چیف آفیسر نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے پیشِ نظر ہم نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے یہاں سیاحت کے لئے نہ آنے کی صلاح دی ہے ، اس سلسلہ میں ہم نے ساحل سمندر پر کچھ بینر بھی چسپاں کیے ہیں، انہوں نے بتایا کہ چونکہ شام کے وقت میں وہاں پر بڑی تعداد میں لوگ سیروتفریح کے لیے آتے ہیں۔ ہم مائک کے ذریعہ اعلان کررہے ہیں کہ 31مارچ تک کے لیے بڑی تعداد میں لوگ یہاں جمع نہ ہوں اور اس بات کو وہاں پہنچ رہے ایک شخص سے ملاقات کرکے اس بیماری کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم کررہے ہیں اور اس کے متعلق انہیں سمجھا رہے ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ زیادہ تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، اس لیے کہ حکومتی اعلان کے مطابق ایک ہی مقام پر زیادہ تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے سے منع کیا گیاہے۔ چیف آفیسر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس سلسلہ میں وہ ان کا تعاون کریں۔
Share this post
