بھٹکل 22؍ جولائی 2018(فکروخبرنیوز) تعمیراتی دنیا میں ایک نیانام ’’ جاکٹی ڈیزائن اینڈ اکنسٹراکشن ‘‘ کا افتتاح آج بعد نمازِ عصر قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا محمد ملااقبال صاحب ندوی کی دعائیہ کلمات سے عمل میں آیا۔اس کا دفتر جامعات الصالحات کامپلیکس جالی روڈ بھٹکل کے پہلی منزل پر واقع ہے۔ اس کے مالک جناب حافظ سیاف صاحب جاکٹی نے اپنی انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اس دفتر کے ساتھ میدانِ عمل میں قدم رکھا۔ اس موقع پر مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران حافظ سیاف جاکٹی کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے نصیحت کی کہ تعمیراتی کام میں لوگ بھروسہ کرتے ہیں لہذا ان کے بھروسے پر ہم پورے اترنے کی کوشش کریں اور اس کے ذریعہ سے دعوتی خدمات بھی انجام دینے کی کوشش کریں۔ مولانا نے کہا کہ ہمارے نوجوان مختلف میدانوں میں آگے بڑھ رہے ہیں اور اس دفتر کے افتتاح سے پتہ چل رہا ہے کہ کافی تیزی کے ساتھ ہماری نئی نسل بھی آگے بڑھ رہی ہے لہذا اس میں سب سے پہلے لوگوں کا اعتماد حاصل کریں۔ مولانا محمد الیاس ندوی نے کہا کہ دفتر کے افتتاح کو دعوتی سینٹر بنانے کے عزم کے اظہار کے ساتھ کہا کہ ہمارے قومی اداروں کے جو بھی کام ہوں ان شاء اللہ اعزازی طور پر انہیں اس دفتر کی زیر نگرانی کیا جائے گا۔ صدر انجمن حامئ مسلمین بھٹکل جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب نے بھی مبارکبادی پیش کی۔
Share this post
