کرناٹک : جین مذہب کے رہنما کے قتل پر بی جے پی کی سیاست ، سابق وزیر اعلیٰ سمیت کئی لیڈران نے دیا احتجاجی دھرنا

بنگلورو 12؍ جولائی 2023 (فکروخبرنیوز/ ایجنسی) بیلگاوی ضلع میں جین مذہب کے رہنما (بھکشو) کے قتل معاملہ میں بی جے پی نے سیاست شروع کردی ہے۔

آج ودھان سودھا میں گاندھی جی کے مجسمے کے قریب دھرنا اور حکومتِ کرناٹک پر الزام لگایا کہ ریاست میں امن و امان  صورتحال بگڑ رہی ہے۔

سابق چیف منسٹر بسواراج بومائی کی قیادت میں اس احتجاجی دھرنے میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی نے کہا کہ جب سے کانگریس کرناٹک میں اقتدار میں آئی ہے، ہندو شخصیات کے قتل کا ایک اور دور شروع ہوا ہے اور جین بھکشو کا قتل ایک روشن مثال ہے۔

اپوزیشن پارٹی نے قتل کیس کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ بیلگاوی ضلع کے چکوڈی تعلقہ کے ہیرے کوڈی میں ایک جین مذہب کے رہنما کا بری طرح قتل کردیا گیات ھا اور اس کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے بناکر ایک ناکارہ بورویل میں پھینک دیا گیا تھا۔

اس معاملے میں دو افراد نارائنا بسپا ماڈی اور حسن دلایاتھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس قتل کے پیچھے رقم سے متعلق معاملات ہیں۔

سابق وزراء آر اشوکا، وی سنیل کمار ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن اور کئی اپوزیشن کے رہنما احتجاج میں شامل ہوئے۔

اس کے بعد انہوں نے گورنر تھاور چند گہلوت کو میمورنڈم پیش کرنے کے لیے راج بھون کی طرف مارچ کیا۔

Share this post

Loading...