جائیدا دکے تنازعہ میں ایک شخص کا قتل ،دو گرفتار(مزید اہم ترین خبریں)

سڑک حادثہ میں 29سالہ شخص ہلاک 

یکم دسمبر(فکروخبرنیوز)بائیک اور لاری کے مابین ہوئے بھیانک سڑک حادثہ میں 29سالہ ایک فرد نے اپنی جان گنوادی یہ حادثہ یہاں کلّڈکا کے قریب منگلور بنگلور ہائی وے پر30نومبر بدھ کو پیش آیا ہے،اس حادثہ میں جان گنوانے والے شخص کی شناخت سدرشن شیٹی کے طور پر کی گئی ہے ،یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سدرشن اپنی بائیک پر سوار منی سے کلّڈکا جا رہا تھا، اسی دوران ایک تیزرفتار لاری اس سے جاٹکرائی جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ،اور اس ٹکر کے بعد لاری بھی سڑک کنارہ واقع ایک درخت سے ٹکراجانے کے بعد پلٹا کھا گئی جس سے ڈرائیور اس میں پھنس گیا،مقامی لوگوں کی مدد سے اسے صحیح سلامت باہر نکال لیا گیا ،ا،س حادثہ کی وجہ سے ٹرافک کانظام کافی دیر تک متاثر رہا ،بنٹوال پولس نے موقع پر پہنچ کر نظام قابو میں کر لیا ،بنٹوال پولس تھانہ میں یہ معاملہ درج کیا گیا ہے 

Share this post

Loading...