ان باتوں کی شکایت وی دی بھٹکلیس وھاٹس اپ گروپ نے آج بلدیہ کے ذمہ داران و اراکین سے کی ہے اور ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے شہر کی ان بنیادی مسائل کے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ گھر گھر سے فضلہ جات اُٹھانے کے مسئلہ کو حل کرتے ہوئے ،جہاں کچہروں کا ڈھیر ہے اس کو فوری طور پر ہٹانے کا انتظام کرتے ہوئے ہیلپ لائن کا بھی آغاز کیا جائے ۔ اس موقع پر مذکورہ گروپ کے کئی ممبران موجود تھے۔
منگلور: پولس نے لینسی پر حملہ کرنے کے الزا م میں تین حملہ آوروں کو گرفتار کیا ہے
منگلور 21ستمبر (فکروخبرنیوز ) اُلال پولس تھانے حدود میں کچھ دن قبل ڈیسوزانامی شخص پر حملہ کرنے کے الزام میں پولس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے ، حملہ کی یہ واردات 10ستمبر کو پیش آئی ہے ۔ آج بروز پیر یہاں پریس کانفرنس میں پولس کمشنر ایس مروگن نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ ملزمین کی شناخت کیشوا پوجاری (25) مقیم اُلال، پرساد ،پاچو (24) مقیم موگاویر پٹنا، اور رکشت عرف ڈی کے (22) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ملحوظ رہتے کہ لینسی ڈیسوزا ، یتیش پجاری نامی شخص کے قتل کا اصل ملزم تھا، اور اسی پر کچھ دن قبل جان لیوا حملہ کیا گیا ہے۔
بچپے میں پیش آیا سڑک حادثہ: دو بائیک سوار ہلاک
منگلور 21ستمبر (فکروخبرنیوز ) بجپے کے ہنوسا کٹے میں پیش آئے سڑک حادثے میں دو بائیک سوار کے ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق ایک تیز رفتار بائیک ٹیمپو سے ٹکراگئی تھی جس کی وجہ سے یہ سنگین سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ مہلوکین کی شناخت ، شوامورتی (22) مقیم بادمی، اور سنتوش (24)مقیم کوشال نگر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ یہ دونوں مہلوکین بنٹوال میں مزدوری کررہے تھے، معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔
Share this post
