بھٹکل 28؍ اپریل 2020(فکروخبر نیوز) قومِ نوائط کے ایک قابلِ فخر فرزند اور منکی کی مشہور شخصیت جناب جعفر صادق صاحب شاہ بندری اس دنیا سے دارِ آخرت کی طرف کوچ کرگئے۔ مرحوم کے انتقال پر جہاں اہلِ منکی نے غم کا اظہار کیا ہے وہیں ان کے اس خلا سے اہلیانِ بھٹکل اورپوری قومِ نوائط مغموم ہے ۔ مرحوم کے اہلِ خانہ سے برابر تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے اور ان کے نیک اوصاف کو یاد کرکے انہیں عملی زندگی میں لانے کے عزم کا بھی اظہار کیا جارہا ہے ۔ کنیرا مسلم خلیج کونسل کی طرف سے ایک تعزیت نامہ ہمیں موصول ہوا ہے جو آپ کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔
بخدمت گرامی قدر صدر جنرل سکرٹری جماعت المسلمین منکی دیگر اھل خانہ مرحوم جعفر صادق شاہ بندری
السلام عليكم ورحمة لله وبركاته
سنیچر مورخہ 2 رمضان المبارک 1440ہجری مطابق 25اپریل 2020 کو صبح ساڑھے نو دس بجے قوم نوائط کے مایاناز فرزند و دانشور محترم المقام جعفر صادق صاحب شاہ بندری صاحب کی وفات ہوئی
إنا لله وإنا إليه راجعون
آپ کے سانحہ ارتحال پر جہاں مرحوم کے پسماندگان نیز اھلیان منکی کو صدمہ ہونا فطری تھا وہیں مرحوم جعفر صادق صاحب کی وفات پر ہم کینرا پٹی کے مسلمانوں کو صدمہ پہنچنا لازمی ہے۔آپ کی شخصیت ہی ایسی تھی جنکی جدائی کا رنج و ملال ہو، لہذا اس سانحہ ارتحال پر کینرا مسلم خلیج کونسل اپنے علم پرور،علم دوست،صالح فکر، کی جدائی پر اپنے گہرے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت و رفع درجات کے لئے دعا گو ہے اور جماعت المسلمین منکی، و انکے پسماندگان، نیز انکے متعلقین کو صبر جمیل کی تلقین کرتے ہیں۔
محترم جعفر صادق صاحب شاہ بندری مرحوم کی شخصیت اپنی علمی و دانشمندی نیز اپکی گوناگو صفات کی بنا اصحاب دین و دانش ارباب سیاست و قیادت کیلئے اجنبی نہیں تھی انکے نزدیک بہت معروف تھی، لیکن مرحوم نے خود نمائی کو کبھی پسند نہیں کیا بلکہ یہ بات کہی جاسکتی ہے۔ حکومتی(سعودی ایمبیسی) ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد مرحوم بے اپنی بیپناہ صلاحیتوں اور حکومتی سطح پر بے حد مقبولیت ہونیکے باوجود گوشہ نشینی کو اختیار کرتے ہوئے اپنی ذات کو گوشہ عافیت میں سکونت پذیر ہونے کو ترجیح دی صرف ضرورت بھر کیلئے گھر سے نکلتے تھے،

مرحوم کی قوم و ملت کی فلاح و بہبود کے لئے چند باتوں کی طرف ہمیشہ فکر مند رہے۔
1) مرحوم جعفر صادق صاحب علم و ہنر کے فروغ کے لئے ہمیشہ فکر مند رہے چونکہ مرحوم کا تعلق تعلیمی میدان سے تھا آپ نے اس موضوع پر بہت کچھ لکھا اور کہا نیز تعلیمی اداروں کی رہنمائی کی۔

2) مرحوم نے انفرادی زندگی کے مقابلے اجتماعی زندگی کو ہمیشہ ترجیح دی اور جماعتی زندگی سے جڑے رہے اور اس کے استحکام کیلئے کوشاں رہے، چنانچہ جب کینرا مسلم خلیج کونسل کی تشکیل ہوئی اور اس کی اطلاع موصوف کو ملی تو خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ کینرا پٹی کو ایک پلیٹ فارم لانے کی جو کوشش ہوئی ہے اس کے استحکام کے لئے دعا گو ہوں۔
3) نئی نسل کی تعمیر و ترقی کیلئے نوجوانوں کو تیار کرنے کی بہت تاکید کرتے اور اپنی کوشش و فکر مندی کیساتھ اپنے حلقہ احباب کو اس طرف توجہ مبذول کراتے،
مرحوم کے کن کن اوصاف حمیدہ کا ذکر کیا جائے۔
4) مرحوم عالی ظرف و شرافت نفس کے بے تاج بادشاہ تھے۔
5) مرحوم جعفر صادق صاحب عرفی عبادات کے ساتھ معاملات و معاشرت میں متقی تھے ابتدائی زندگی سے آخر تک اسی پر عمل رہا،
6) بہرحال مرحوم کی پوری زندگی استقلال، اعتدال،انکسار، ایثار، سے بھرپور تھی۔
اللہ تعالی سے دعا ہے رب العزت مرحوم کی بخشش فرمائے تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے حسنات کو قبول فرمائے اور بشری لغزشو کوتاہیوں کو درگز فرماکر قبر حشر کی تمام منزلوں کو آسان فرمائے اور جنت الفردوس میں بلند درجات سے نوازے۔

والسلام
شریک غم
صدر : عبدالقادر باشه
سکرٹری جنرل: ابو محمد مختصر
شریک غم
صدر : عبدالقادر باشه
سکرٹری جنرل: ابو محمد مختصر
Share this post