بھٹکل کے سابق ایم ایل اے جے ڈی نائک دوبارہ کانگریس میں شامل

بنگلورو 20؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز) کانگریس پارٹی کی ٹکٹ پر بھٹکل اسمبلی حلقہ سے تین مرتبہ انتخابات لڑکر دو مرتبہ شاندار جیت درج کرنے والے سابق ایم ایل اے جے ڈی نائک آج پارٹی لیڈران کی موجودگی میں دوبارہ کانگریس میں شامل ہوگئے۔ یاد رہے کہ کرناٹکا اسمبلی انتخابات سے عین قبل انہوں نے کانگریس کو الوداع کہتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔ ایم پی آنند کمار ہیگڈے کے ساتھ ہوئی نشستوں کے بعد انہوں نے بی جے پی میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ آج کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ ، ریوینیو منسٹر آر وی دیش پانڈے اور دیگر پارٹی لیڈران کی موجودگی میں جے ڈی نائک میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران ایم پی آنند کمار پر ترقیاتی کاموں کے نہ کرنے کا الزام لگایا ۔ انہوں نے پانچ مرتبہ بطور ایم پی منتخب ہونے کے بعد بھ انہوں نے ترقیاتی کام نہیں کیے ہیں، اس لیے میرا پہلا ہدف ان کو اس سیٹ سے دور رکھنا ہے۔

Share this post

Loading...