ہوناور31؍ دسمبر 2022(فکروخبرنیوز) بروز بدھ 28 ڈسمبر کو اتحاد پبلک اسکول ولکی میں ایک سائنس اکزیبیشن کا انعقاد ہوا جس میں بطورمہمانِ خصوصی ہوناور کے ڈاکٹر آشیش ھیگڑے ( ھارٹ اسپیشلسٹ) اور جناب لیاقت علی پرنسپل نیو شمس اسکول تشریف فرما تھے۔
اتحاد اسکول شراوتی مسلم کونسل کی ماتحتی میں چلتا ھے اور اس میں پاونے تین سو طلبہ پڑھتے ھیں اور بیس ٹیچرس اپنی خدمات انجام دیتے ھیں۔ اس سال گریڈ سیون تک تعلیم دی جارہی ہے۔
یہ اکزیبیشن گریڈ ون سے سیون تک کے طلبہ کے لئے تھا۔ جس میں ہر طالب علم نے حصہ لیا اور کوئی نہ کوئی سائنسی کانسپٹ کو موڈل کی شکل میں پیش کیا۔ ایکزیبیشن اتنا خوبصورت تھا کہ آنے والا ہر کوئی اس کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا۔ طلبہ نے اپنی تخلیق کا بہترین طریقہ پر تعارف کرایا۔
جیسے ہی اکزیبیشن کے ویڈیو وائرل ہوئے ہر طرف سے لوگوں کا ھجوم امنڈ پڑا۔ پورا دن اسکول میں ہمہ ہمی رہی۔
اسی کے ساتھ ساتھ یل کے جی اور یو کے جی کے ننھے منے طلبہ کا بھی جابس اینڈ اوکیوپیشن پر ایک فینسی ڈریس مقابلہ تھا جو بھی نہایت ہی خوبصورت تھا۔
اکزیبیشن میں کونسل کے ذمہ داران جناب ڈاکٹر عبداللہ سکری ، جناب مظفر شیخ اور جناب سمیر خان صاحب ، امام وخطیب جامع مسجد ولکی مولانا شہنواز ندوی اور دیگر موجود تھے۔
Share this post
