اسرو کی بڑی کامیابی ، پی ایس ایل وی سی 35 لانچ ، 8 سیٹیلائٹ لے کر روانہ

یہ پی ایس ایل وی کے 37 ویں پرواز ہوگی جبکہ ایکس ایل موڈ میں یہ پی ایس ایل وی کی 15 ویں پرواز ہوگی۔اس میں بنیادی سیٹلئٹ اسکیٹ سیٹ -1 ہوگا جس کا وزن 377 کلو گرام ہے۔ اس سے بحری اور موسمیاتی مطالعہ میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ دو سیٹلئٹ ہندستانی یونیورسٹیوں / اداروں کے ہیں جبکہ دیگر پانچ سیٹلائٹ الجزائر، کینیڈا اور امریکہ کے ہیں۔


 پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ جنگ ​​کےامکانات کو مسترد کیا

واشنگٹن:26؍ستمبر(فکروخبر/ذرائع) پاکستان کے دو سفارت کاروں نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیانات کو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے اقوام متحدہ کے منشور کے خلاف بتایا ہے، لیکن اس سلسلے میں دباؤ کے باوجود دونوں پڑوسیوں کے درمیان جنگ کے کسی بھی خدشہ کو مسترد کیا ہے۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی اور خارجہ سیکرٹری اعزاز چودھری نے اپنے ملک کے اخبار ڈان سے کہا کہ جنگ شروع کرنے کا پاکستان کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور ہندوستان کو بھی اس کاعلم ہے کہ اس سے اس کی معیشت تباہ ہو جائے گی۔پاکستانی سفارت کاروں نے کہا کہ ہندوستان ان کے ملک کے خلاف مہم چلا کر اپنا نقصان کر رہا ہے اور اس سے وہ دنیا میں اپنے آپ کو الگ تھلگ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں روس جیسے نئے دوست بنائے ہیں جبکہ ترکی اور وسطی ایشیا کے اس کے پرانے دوست نہ صرف اس کے ساتھ ہیں بلکہ اس کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے بھی پاکستان کی قربت ہے۔

Share this post

Loading...