بھٹکل 19؍فروری 2022(فکروخبرنیوز) مخدوم کالونی سے منتخب کونسلر اسماعیل امشاد مختصر کو آج بھٹکل میونپسال اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین منتخب ہوئے ہیں۔
آج صبح میونسپل کے ہال میں پرویز قاسمجی کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین کے لیے اسماعیل امشاد کا نام پیش ہوا جس کے بعد اسے حمایت حاصل ہوئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فیاض ملا نے یہ ذمہ داری انجام دی۔ اب جاری میعاد کے لیے مخدوم کالونی کے وارڈ نمبر 4 سے منتخب کونسلراسماعیل امشاد کو منتخب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اسٹنڈنگ کمیٹی کی مدتِ کار ایک سال ہوتی ہے۔
Share this post
