ہم سب سے پہلے اسلام کی نعمت پر اللہ کا شکر ادا کریں اور نمازوں کی پابندی کی فکر کریں۔ دوسری چیز جو ہماری زندگی میں ضروری ہے وہ یہ ہے کہ اپنی اولاد کی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بنائیں اورانہیں صحابہ کرام کے واقعات سے روشناس کرائیں۔ استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا افضل صاحب ندوی نے کہا قرآنی مکاتب میں بچوں کے ایمان کی حفاظت ہوتی ہے ، قرآن مجید اللہ کا کلام ہے اور اس کا پڑھنا پڑھانا ہمارا فریضہ ہے ۔ لہذا اپنے بچوں کو قرآنی مکاتب میں بھیجنے کی کوشش کریں۔ مولانا نے مزید کہا کہ جن لڑکوں نے اپنے بچپن میں قرآنی تعلیمات حاصل نہیں کی اور قرآنی مکاتب میں جاکر قرآن پڑھنے کی کوشش نہیں کی ان کو چاہیے کہ وہ اپنا وقت نکال کر قرآن پڑھنے کی فکر کریں۔ ملحوظ رہے کہ اس جلسہ کا آغاز مولوی محمد سلمان بنگالی ندوی کی تلاوت کلامِ پا ک سے ہوا۔ محمد سجاد نے نعت پیش کی۔ اسی جلسہ میں بچوں نے اپنا دلچسپ پروگرام بھی پیش کیا۔ مولانا ابوالحسن ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کے زیر اہتمام اسلامیات کا امتحان دینے والے طلباء وطالبات کے درمیان سونے کی گنیاں ، گولڈ میڈل او رسلور میڈل بھی تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ نماز کی پابندی کرنے والے طلباء اور مکاتب میں پابندی کے ساتھ حاضر رہنے والے طلباء کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پرمولانا محمد سعود ندوی کے علاوہ دیگر مہمانان بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
Share this post
