اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل کا 80واں سالانہ جلسہ کا انعقاد

بھٹکل 27 دسمبر 2019 (فکر وخبر نیوز) اسلامیہ اینگلو اردو ھائ اسکول کا سالانہ جلسہ کل بروز جمعرات منعقد ھوا افتتاحی نشست کاآغاز صبح دس بجے  عبدالحنان حفیظ عسکری کی تلاوت کلام پاک اور شریق کمال کی نعت شریف سےھوا - استقبالیہ کلمات جناب عبدالناصر خان و مہمان کا تعارف جناب منیر کھاتے والے نے پیش کیا
 طلباء کے مابین ،ادبی،ثقافتی،کھیلوں وغیرہ کے انعامات تقسیم کئے گئے تقسیم انعامات کے بعد مہمان خصوصی جناب یوسف کولا(پرنسپل انجمن پی یو کالج،بھٹکل) نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محنت ولگن انسان کو ہر میدان میں آگے بڑھاتی ہے جیسے انسان کوشش کرتا ہے اسی طرح کامیابی حاصل کرتاہے اور اپنی مثال دیتے ھوئے کہا کہ میں خود طالب علمی کے زمانے میں قدسے. چھوٹا دوسری صف میں کھڑا رھتاتھا لیکن تھوڑی محنت سے اور اللہ کے فضل سے کامیابی ملتی گئی اسکے بعدجناب سید عبدالعظیم یس یم(نائب کنوینر صدسالہ کمیٹی انجمن حامئی مسلمین)نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ خوشی کی بات ھے کہ طلباء صدفیصد حاضری پر انعام حاصل کررہے ہیں افسوس  وقت ھوتا ہے جب کالج میں جاتے ہیں اور ا س پر توجہ نہیں دیتے اسلئے جو محنت یہاں کرتے ہیں اسی طرح آگے بھی اسکو جاری رکھیں- مولانااشرف معلم (استاد آئی یو ایچ ایس)کے شکریہ کلمات پر پہلی نشست کااختتام ھوا.

دوسری نشست بعد نماز عصر منعقد ھوئی ،اس کاآغاز اشرف شیخ کی تلاوت کلام پاک اور نوشادناظم الدین جمشیر کی نعت شریف سے ھوا،اسکے بعد اسکول ترانہ سید رابع و رفقاء نے پیش کیا،
استقبالیہ کلمات جناب اسحاق شاہ بندری(ایڈیشنل جنرل سکریٹری انجمن حامئ مسلمین ،بھٹکل) نے مہمانوں کااستقبال کیا،استقبال کے مہمانان خصوصی واسٹیج پر تشریف فرما حضرات کی خدمت میں گل پیش کیاگیا، مہمان خصوصی کاتعارف جناب نذیر احمد (انچارج ھیڈماسٹر نوائط کالونی آئی اے یو ایچ ایس)نے پیش فرما
 سالانہ رپورٹ جناب شبیر دفعدار(صدرمدرس اسلامیہ اینگلو اردو ھائی اسکول) نےپیش کی اسکے معابعد ترانہ انجمن نوشاد ورفقاء نے پیش کیا،
مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد حسین کے ربینال( پروفیسر شعبہ فزکس، کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ ) نے خطاب کرتے ھوئے کہا ہم اپنے آپ کو شمع علم کے پروانے کہتے ہیں لیکن اس معاملے میں ہم بہت پیچھے ہیں موصوف نے سرکاری رپورٹس کاحوالہ دیتے ھوئے کہا کہ ہمارا تعلیمی تناسب دلتوں سے بھی کم ھے جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے اور کہا کہ سائنس کی دنیا بہت بڑی ہے جو ختم نہں ھوتی جس طرح دنیا گول ھے اسی طرح سائنس کی دنیا ھے طلباء کو اس میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی،اور بہت سے مسلم سائنس دانوں اور مسلم حکمرانوں کا تذکرہ کیا جنہوں نے اس میدان میں کافی تحقیق کی اور دنیا کو کافی چیزیں مہیا کیں.

جناب عبدالسبحان (مینجینگ ڈائرکٹر فالقان گروپ)نے تعلیم پر خطاب کرتے ھوئے کہا کہ طلباء کے اندر بہت ساری  صلاحیتیں پوشیدہ رہتی ہیں،اسکو بروئے کارلانے کے لئے طلباء کو بہتر رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے جسکے لئے فالقان گروپ کا وجودعمل میں آیا،اس سے طلباء کو مقابلہ جاتی  میدان میں رھنمائی کرسکے جس سے طلباء سائنس کے ساتھ بہتر سے بہتر آئی اے ایس افسر و ڈاکٹر وغیرہ بن کر قوم کی خدمت کریں انہوں نے والدین کو مشورہ بھی دیاکہ بچوں پر کسی خاص چیز کے لئے دباو نہ ڈالیں .واضح رہے کہ گذشتہ دنوں انجمن کی سرپرستی میں فالقان اسکالرشپ کاامتحان ھواتھا،جس میں بہت سے طلباء نے شرکت کی تھی جس پر موصوف نے انجمن کا شکریہ ادا کیا اور کہا میرے اس کام کے لئے ھمت افزائی انجمن حامئی مسلمین کے ذریعہ سے ھوئے تھی اور اب انجمن نے فالقان شاھین گروپ سے اس مقابلاتی امتحان کے لئے طیب اسکیم کاآغاز بھی کررہی ھے.جسکا موصوف نے طلباء وسرپرستوں کے سامنے اظہارکیا اور نیک عزائم کاارادہ کیا ،
اس موقع پر تعلیم کی اہمیت وافادیت انجمن کی اس میدان میں بے لوث خدمات پر مولوی عبدالرقیب ایم جے(کنوینر صدسالہ کمیٹی انجمن حامئی مسلمین)نے بھی خطاب کیا - طلباء کے مابین انعامات تقسیم ھوئے - لیٹریری چیمپئین سینئر مفاز احمد ابن مبین ائیکیری اور جونیئر میں عبدالحنان بن حفیظ عسکری نے حاصل کیا - اس موقع پر اسپورٹس چیمپئین کو مطیع عجائب ایوارڈ کے نام سے نقد انعام دیا گیا

اے گروپ :محمد نافس فیاض پیشمام 

بی گروپ محمد عاصم شیخ

سی گروپ محمد یاسر شیخ

اس موقع پر بعض اساتذہ کو یس یس یل سی میں اپنے مضامین میں صدفیصد نتائج پر اعزاز سے نوازا گیا اوراسپورٹس ڈے کے موقعہ. پر اساتذہ کے درمیان ٹگ آف وار(رسی کھینچ) مقابلے و شٹل بیڈمینٹن میں جیت حاصل کرنے والے اساتذہ کو انعامات سے نوازاگیا

اسکول کا باوقارایوارڈ وقاراسلامیہ ایوراڈ سےعزیزی سید اسحاق ابن سید ابراہیم کریکال کو نوازاگیا _واضح رہے کہ یہ مرحوم ظفرعلی معلم (سابق جنرل سکریٹری انجمن حامئی مسلمین) کے نواسے و ابراھیم کریکال(پروفیسر انجمن انجینئرنگ کالج،بھٹکل) وطالعہ معلم (نائب پرنسپل انجمن پی یو کالج فارویمن )کے لخت جگر ہیں 
انعامی تقریب کے بعد صدرجلسہ جناب آصف دامودی(سکریٹری پرائمری ودینیات بورڈ)نے صدارتی خطاب میں طلباء کو نوازے جانے والے انعامات پر خوشی اظہار کیااور  مہمانوں کے خطاب پر عمل کرنے کا مشورہ دیا 
پروگرام کے اختتام سے قبل جلسہ کے شرکاء کے مابین لکی ڈرا کا اھتما کیاگیا اور انعامات سے نوازا گیا.
جناب عبدالرشید مرزانکر کے شکریہ کلمات و عبدالحفیظ ندوی کی دعاپر جلسہ اختتام کوپہنچا ،جلسہ کی نظامت کے فرائض عبدالحفیظ ندوی نے انجام دئے-
سال گذشتہ وقاراسلامیہ ایوارڈ پانے والے و یس یس یل سی امتحان میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ھونے والے عزیزی خبیب احمداکرمی بن مولاناخواجہ معین الدین اکرمی کو اعزاز سے نوازا گیا-  اس موقع پر سرپرست ودیگرانجمن کء اراکین کثیر تعداد میں شریک رہے

رپورٹ : عبدالحفیظ خان ندوی

Share this post

Loading...