16دسمبر 2023(فکروخبرنیوز) آج اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے عثمان حسن ھال میں طلباء کے مابین سالانہ ادبی مقابلے منعقد ہوئے جس میں قرأ ت ،نعت،غزل کے علاوہ اردو،انگریزی،کنڑا تقاریر تھے
جلسہ کا آغاز اسکول کے طالب علم محمد عاطف قاضی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا،اسکے بعد مہمانوں کی خدمت میں استقبالیہ کلمات جناب شبیردفعدار(صدرمدرس آئی یوایچ ایس )نے پیش کئے،مہمان خصوصی کا تعارف جناب عبد الحفیظ خان ندوی(استاد آئی یوایچ ایس ) نے پیش کیا۔
اسکے بعد طلباء کے مابین ادبی مقابلوں کا آغاز ہوا جس میں طلباء نے بہترین مظاہرہ سے اس مقابلے کو کامیاب بنایا جس کااظہار ذمہ داران انجمن و شریک سامعین نے کیا
طلباء کے مقابلوں کے بعد مہمانوں کا خطاب ہوا
جناب سید سمیر ثقاف (نائب صدر اول ،انجمن حامئی مسلمین) نے طلباء سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ آج کے اس پروگرام میں شرکت کرکے واقعی میں خوشی ہوئی جس بہترین انداز سے تقریریں پیش کی ہیں اس سے اندازہ ہوتاہے کہ ان طلباء کے پیچھے کتنی محنت ہوئی ہے اور چالیس سال پہلے کا زمانہ مجھے یاد آرہاہے اور طلباء سے کہا پوری محنت ولگن سے تعلیم حاصل کریں اسلئے کہ اس اسکول نے بھٹکل کو بہت سارے کامیاب افراد دئے ہیں
مہمان خصوصی کے طورپر تشریف فرما مولانا محمد فیاض مولوی (موٹیا) (سابق جنرل سکرٹری بھٹکل مسلم جماعت ،منطقہ شرقیہ)نے طلباء سے خطاب کرتےہوئے کہا دنیا میں کامیاب بننے کے لئے استاد کاادب واحترام لازم ہے اسکے بغیر کوئی بھی کامیاب نہیں بن سکتاہے اسلئے ان نصیحتوں کو اپنانے کی سخت ضرورت ہے اسی طرح اپنے اخلاق کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ساتھیوں کا خیال رکھتے ہوئے انکے ساتھ خوشدلی سے پیش آنے کی کوشش کرنی چاہئے
آخر میں صدرجلسہ جناب قاضیا محمد مزمل (صدرانجمن حامئی مسلمین) نے صدارتی خطاب کرتےہوئے کہا طلباء نے جس بہتر انداز میں پروگرام پیش کیا اس سے اندازہ ہوتاہے کہ طلباء میں کتنی صلاحیتیں ہیں اور مزید ان صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے اسکے لئے کوشش کریں اور اپنے آپ کو معمولی نہ سمجھیں اساتذہ کاادب واحترام کریں اور اعلی تعلیم حاصل کرکے اور حکومتی اداروں میں داخل ہونے کی کوشش کریں اگر تعلیم کے تعلق سے کوئی چیز رکاوٹ بنتی ہے تو اسکے حل کے لئے اور ہر ممکنہ مدد کے لئے انجمن واسکے ذمہ داران آپ کے ساتھ موجود رہیں گے
آخر میں ادبی مقابلوں کےنتائج کا اعلان کیا گیا ان نتائج کے اعلان کے بعد جناب سید سمیر ثقاف کی طرف سے ہر گروپ میں اول نمبر پر آنے والوں کو ایک ہزار روپے اور دوم نمبر حاصل کرنے والوں کو پانچ سو روپیہ کا اعلان کیا گیا
ان مقابلوں میں سریلی آواز میں نعت و غزل پڑھنے پر
جناب سعداللہ رکن الدین ( سکریٹری ہائی اسکول بورڈ ) کی طرف سے ایک ہزار روپے کا اعلان کیا گیا
اسی کےساتھ اردو ،انگریزی،کنڑا تقاریر کے تینوں گروپ میں بالترتیب اول نمبر حاصل کرنےوالے طالب علم محمد یاسین ابن محمد سید کو مولانا فیاض ندوی ،جناب یسین عسکری اورجناب سعداللہ رکن الدین کی طرف سے ایک ایک ہزار روپے کا اعلان کیا گیا انشاءاللہ یہ تمام رقم سالانہ جلسے میں دئے جائیں گے۔
اس پروگرام میں امسال دسویں جماعت میں زیرِ تعلیم طلباء کو سالانہ امتحان میں 90فیصد حاصل کرنے پر جناب محمد صادق پلور (نائب صدر دوم ،انجمن حامئی مسلمین) کی طرف سے پانچ ہزار روپے دینے کااعلان کیاہے
جناب عبدالناصر خان (انچارج صدرمدرس آئی یوایچ ایس ) کے کلمات تشکر کے بعد جلسہ اختتام کو پہنچا
Share this post
