اسلام تنگ دلی کانام نہیں،دریادلی اورفراخ دلی کانام ہے۔۔ آچاریہ پرمود کرشنن(مزید اہم ترین خبریں)

آج جن لوگوں کو مرکز میں اقتدارحاصل ہے اورجو لوگ وزیر کے عہدے پر فائزہ ہیں انھیں دیکھ کر شرم آتی ہے۔انکی جگہ وزارت نہیں بلکہ کوئی اور جگہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمیں فرقہ پرستی کو ختم کرنا ہے تو ہرقصبہ ،تحصیل، گاؤں اور ہر ضلع میں ایکتا کمیٹی قائم کرنے ہوگی۔صرف جلسہ اور جلوس سے کام نہیں چلے گا۔بلکہ ہمیں میدان میں آنا ہوگا۔تاریخ کو غلط طریقے سے پیش کیاجارہا ہے۔ اورمسلمانوں کی قربانیوں کو بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد صمدانی نے کہا کہ ہمارے ملک کے لیڈروں کے ان ۶۵ سالوں میں صرف خوشنما نعروں اور لفظوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ہمارے جذبات اور احساسات کو جذباتی نعروں میں الجھاکر اپنا الو سیدھا کرتے ہیں ۔ہمیں ملک کے ایسے لیڈروں سے ہوشیار رہنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرٹھ کے لوگوں نے ہندو مسلم ایکتا سمّیلن کا انعقاد کرکے اپنی محبت اور دانش مندی کا ثبوت دیا۔ اتحاد ملت کاؤنسل کے صدر مولانا توقیر رضا خاں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ فرقہ پرستوں کو جواب دینے کے لئے ایک محاذ بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں آچاریہ پرمود کرشنم، ڈاکٹر شکیل صمدانی اور قاری شفیق الرحمن جیسے لوگوں کی ضرورت ہے۔ جلسہ کی صدارت کرتے ہوے قاری شفیق الرحمن قاسمی نے کہا کہ آج کا یہ پروگرام ہندوستان کے نوجوانوں کے لئے ایک پیغام ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں سب سے بڑی تعداد جو تقریباً ۴۰ فیصد ہے نوجوانوں کی ہے۔اسلئے ملک کی ترقی آج ان ہاتھوں میں ہے۔ مہمانوں کا استقبال علی گڈھ سے آئے ہوئے ڈاکٹر جرار حسین رضوی نے کیا۔


ٹرک کی زد میں آکر معصوم کی دردناک موت

لکھنؤ۔16دسمبر(فکروخبر/ذرائع)موہن لال گنج علاقہ میں دادی کے ساتھ نکلے بھائی کے پیچھے اسے پکارتی ہوئی جا رہی معصوم کو سڑک پار کرتے وقت ٹرک نے ٹکر مار دی۔ ٹرک کے اگلے پہیے کی زد میں آجانے سے وہ بری طرح سے لہو لہان ہو گئی۔ گاؤں کے باشندوں نے فوری اسے نجی اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی حالت نازک دیکھتے ہوئے ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا۔ ٹراما سینٹر میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ ملزم ٹرک ڈرائیور کو لوگوں نے دوڑا کر پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ وہیں دیگر حادثہ میں بندوا گاؤں سے موڑ کے نزدیک موٹر سائیکل سوار سڑک پار کررہے لڑکے کو ٹکر مار کر ڈیوائڈر سے ٹکرا گیا جس سے موٹر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ پیدل لڑکے کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ موہن لال گنج کے سرائے محلہ کا رہنے والا کلیم ڈی سی ایم ڈرائیور ہے۔ دو شنبہ کی صبح کلیم کی والدہ شفیقن قصبہ کے ایک بڑے نجی اسکول میں پڑھنے والے اپنے پوتے لاریب کو اسکول وین میں چھوڑنے کیلئے نکلی تبھی لاریب کی چھوٹی بہن فوزیہ (۳) بھی پیچھے دوڑ پڑی لیکن وین ڈرائیور گاڑی کو صحیح سمت میں لانے کے بجائے ہائی وے کے دوسری جانب کھڑی کئے رہا۔ جس سے شفیقن لاریب کو لیکر ڈیوائڈر پار کر کے دوسری طرف لے جاکر وین میں بٹھانے لگی۔ پیچھے پیچھے فوزیہ بھی چلتی گئی لیکن ڈیوائڈر چڑھنے کے دوران گر گئی تبھی رائے بریلی کی جانب سے آرہے تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی اور بھاگنے لگا لیکن لوگوں نے اسے کوتوالی کے پاس پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ٹکر لگنے سے زخمی فوزیہ کو آس پاس موجود لوگوں نے سی ایچ سی اسپتال لے جاکر داخل کرایا وہاں سے ڈاکٹروں نے اسے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا جہاں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا۔ وہیں دیگر حادثہ میں گوسائیں گنج کے رقیب آباد کا رہنے والا اشوک کمار (۳۵) اتوار کو اپنے والد بدھا لال کے ساتھ ننہال نگوہاں کے منگٹئیا گیا تھاوہاں سے وہ دو شنبہ کو والد کو وہیں چھوڑ کر موٹر سائیکل سے واپس لوٹ رہا تھا۔ راستے میں بندواکے نزدیک پیدل روڈ پار کر رہے سسینڈی کے رویندر کمار کو ٹکر مار کر ڈیوائڈر سے ٹکرا گیا جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ رویندر کو سنگین حالت میں ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا۔ حادثہ کی اطلاع پاکر سی ایچ سی پہنچی اشوک کی بزرگ والدہ ممتا اور والد بدھا لال اکلوتے بیٹے کی لاش پر دیکھتے ہی ہوش کھو بیٹھے جس کے بعد وہاں موجود رشتہ داروں نے کسی طرح انہیں سنبھالا تب جاکر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا جا سکا۔ 


مشتبہ حالات میں چھت سے گر کر خاتون کی موت

لکھنؤ۔16دسمبر(فکروخبر/ذرائع) سعادت گنج میں مشتبہ حالات میں زخمی خاتون نے دوران علاج دم توڑ دیا اطلاع کے بعد پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ پولیس نے معاملہ کی رپورٹ درج کرلی ہے۔ سعادت گنج کے وزیر باغ کے رہنے والے ایوب کی بیٹی پھول بانو (۳۰) کی شادی کئی برس قبل عبدل سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد پھول بانو اکثر اپنے میکے میں ہی رہتی تھی۔اہل خانہ کے مطابق جمعہ کو وہ چھت پر گئی تھی جہاں مشتبہ حالت میں گر کر وہ زخمی ہو گئی جس سے اس کے سر میں شدید چوٹ لگی تھی۔ اہل خانہ نے اسے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ہے۔ دوسری جانب عالم باغ میں سخت سردی میں آگ کے پاس بیٹھا ایک صفائی ملازم جھلس گیا۔ اسے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا۔ عالم باغ واقع لوکو ورکشاپ میں کام کرنے والا گنگا نگر کا رہنے والا پھول چندر (۵۵) اتوار کو آگ تاپ رہا تھا۔ اس درمیان وہ جھلس گیا۔ پھول چندر اپنی بیوی مادھوری اور چار بچوں کے ساتھ رہتا تھا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ 


ایودھیا مسئلہ سلجھا نہیں تو بڑی تحریک عمل میں آئے گی: ہاشم انصاری

فیض آباد۔16دسمبر(فکروخبر/ذرائع)بابری مسجد کے سب بزرگ پیروکار ہاشم انصاری ایودھیا مسئلہ کا حل نکالنے کے لئے اب آر پار کی لڑائی چھیڑنے کی تیاری کر رہے ہیں. انہوں نے کہا، دو تین دنوں میں کل ہند اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت جنانداس کے ایودھیا آنے پر وہ اپنے تحریک کی حکمت عملی کا انکشاف کریں گے.92 سال کے ہاشم نے گزشتہ دنوں متنازعہ ڈھانچے پر ہو رہی سیاست سے دکھی ہو کر معاملے میں اسپیشل جج بٹھانے اور رام للا کو ترپال سے آزاد کرانے کی بات کہی تھی. انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنیوالے نہیں ہے اور چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی معاملے کو حل کرنے کی پہل کریں. ہاشم نے کہا کہ وہ تمام پیشیاروں سے بات چیت کریں گے. اس کے بعد دہلی جا کر وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے.زندہ رہتے ہو فیصلہ: فی الحال، ہاشم نے صرف اتنا ہی کہا کہ وہ اپنی آدھی زندگی اس تنازع کے پیچھے گنوا دی ہے اور چاہتے ہیں کہ ان کے زندہ رہتے ہوئے اس کا فیصلہ ہو جائے.


مشتبہ حالت میں نوجوان کی لاش برآمد

کانپور۔16دسمبر(فکروخبر/ذرائع)چکیری تھانہ علاقہ میں سڑک کے کنارے سے ایک نوجوان کی لاش ملنے سے علاقہ میں افراتفری پھیل گئی۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کی شناخت کرانے کے بعد اہل خانہ کو واردات کی اطلاع دی۔نوجوان کے اہل خانہ نے اپنے بیٹے کے قتل ہونے کا الزام عائد کیاہے پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے خبر کے مطابق ستبری روڈ علاقہ میں رہنے والے ۳۲؍سالہ سونو کی لاش شام نگر علاقہ میں ملنے سے علاقہ میں دہشت پھیل گئی علاقہ کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچنے کے بعد نوجوان کی جیب سے برآمد کاغذات کی بنیاد پر متوفی کی شناخت کرتے ہوئے اہل خانہ کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچنے کے بعد اہل خانہ نے بیٹے کو قتل کئے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایس او آلوک یادونے بتایا کہ تفتیش کے دوران معلوم ہو اکہ متوفی نوجوان کے نشہ کا عادی تھا۔انھوں نے کہا کہ فی الحال نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا جارہاہے ۔رپورٹ ملنے کے بعد واضح طورپر کچھ کہا جاسکتاہے۔


ٹریکٹرٹرالی کے الٹنے سے دومزدوروں کی موت

کانپور۔16دسمبر(فکروخبر/ذرائع)گھنوتھانہ علاقہ کی مجھاون سڑک پر اینٹ بھٹے کے قریب اینٹوں سے بھری ہوئی ٹرالی الٹ گئی ۔ حادثہ میں دومزدوروں کی ٹرالی کے نیچے دبنے سے موت ہوگئی۔حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کافی تاخیر سے پہنچی۔خبر کے مطابق ہردولی گاؤں میں ایم بی ایف کے نام سے اینٹ بھٹاواقع ہے۔بھٹے میں کام کرنے والے ملازمین رمے پورواقع مادھوباغ بازار جارہے تھے اسی دوران اینٹوں سے بھری ہوئی ٹریکٹرٹرالی پلٹ گئی ۔ٹرالی کے نیچے بہار کے رہنے والے دومزدورسنجے اورسیاہ مانجھی دب گئے ۔ مقامی لوگوں نے مزدوروں کو باہر نکالا لیکن اس وقت تک دونوں کی موت ہوگئی تھی۔


سرکاری ملازم رشوت لیتے ہوئے گرفتار

کانپور۔16دسمبر(فکروخبر/ذرائع)گنا محکمہ کے ایک سینئر کلرک کوآج انسدادبدعنوانی ٹیم نے مبینہ طورپرپانچ ہزار کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔انسداد بدعنوانی شاخ کانپورکی چیف نہاریکاشرما نے بتایاکہ خاتون صارفین کوآپریٹیوکمیٹی کے انتخاب کیلئے نامز د الیکشن افسرگنا محکمہ کے سینئر کلرک سریندرسنگھ فاتح امیدوار راج کمارسنگھ کو کوآپریٹیو کمیٹی کے ضروری کاغذات سپرد کرنے کیلئے گئے تھے لیکن سنگھ نے کاغذات سپرد کرنے کیلئے مبینہ طورپر رشوت کیلئے پانچ ہزار کا مطالبہ کیا۔اس کے بعد راج کمار نے انسداد بدعنوانی محکمہ میں شکایت کردی۔انسداد بدعنوانی محکمہ کی ٹیم نے سریندر سنگھ کو رشوت لیتے ہوئے گرفتارکرلیا۔نہاریکا نے بتایاکہ ان کے خلاف ہربنش موہال تھانہ میں مقدمہ درج کرادیا گیاہے ۔ جب کہ ا نسدادا بدعنوانی مخالف ٹیم سریندر کے دیگر ساتھیوں کو تلاش کررہی ہے۔

Share this post

Loading...