وہ کل بعد نماز عشاء بھٹکل نیوز کے زیر اہتمام بھٹکل نیوز کے آفس میں منعقدہ صحافت کے عنوا ن پر یک روزہ روکشاپ سے خطاب کررہے تھے ۔ مولانا نے فرمایا کہ سامنے والے شخص کو زیر کرنے کے لیے وہی چیز استعمال کرنی چاہیے جو وہ استعمال کررہا ہے ۔ موجودہ دور میں اسلام کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے لیے میڈیا کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ہمیں اسی چیز کو استعمال کرتے ہوئے اس کا رخ اچھے کاموں کی طرف موڑنا چاہیے ۔ مولانا نے حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے حوالہ سے کہا کہ انسان کی صفت کا ازالہ نہیں بلکہ امالہ ہونا چاہیے ۔بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ دورِ جاہلیت میں مال او رطاقت کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا تھا ،اسلام نے اس کی نوعیت کو اور اس کی قسم کو بدل دی۔ مولانا نے کہا کہ صحافت کی شروعات اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کی اور انہوں نے اس کام کو کرنے کے طریقے بھی بتادئیے ۔ کسی خبر کے آنے پر فوراً اس کی تشہیر کرنے کے بجائے اس کی اصلیت معلوم کی جائے اور اس کے بارے میں تحقیق کے بعد ہی وہ دوسروں تک پہنچائی جائے ۔ موصوف نے موجودہ حالات کے تناظر میں مثالوں سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صحافت پر یہودیوں کا قبضہ ہے اور اس کے لیے وہ جاں توڑ کوششیں کررہے ہیں ۔ دنیا میں کئی لوگوں نے صحافتی میدان میں قدم رکھنے کی کوشش کی لیکن یہودیوں نے ایسی مشکلات راہ میں ڈال دی کہ وہ مایوس ہوتے ہوئے صحافت کا کام چھوڑنے یا ان کی ہاں میں ہاں ملانے پر راضی ہوگئے ۔ ۔مولانا نے اسلام اور صحافت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں اسلام کی وکالت ، اس کے دفاع اور اس کی تبلیغ کے لیے تو میڈیا کا استعمال لاز م ہے ۔اسلا م کی خدمت جس طریقے سے بھی کی جائے وہ یقیناًثواب کا ذریعہ ہے اور صحافت کو اختیار کرنا زمانہ کا تقاضہ ہے ۔نشست کی صدارت کررہے جناب یونس قاضیا صاحب نے ورکشاپ میں موجود طلباء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہمارے پاس افراد تھے لیکن وسائل نہیں تھے اب وسائل ہونے کے باوجود افراد دستیاب نہیں ہے ۔یقیناًصحافت اور سیاست میں حصہ لینے والوں کی ہم ہمت افزائی کریں گے اور ان کو آگے بڑھائیں گے ۔ موصوف کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور صحافت کے بارے معلومات فراہم کی ۔ ایڈیٹر بھٹکل نیوز جناب عتیق الرحمن کے شکریہ کلمات اور تہنیاتی نشست کے بعد پرگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔
سالانہ اجلاس مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین ، بھٹکل
جمیع مسلمانانِ بھٹکل کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مؤرخہ یکم ربیع الاول ۱۴۳۵ ھ مطابق ۳؍ جنوری ۲۰۱۴ ء بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء فوراً خلیفہ جامع مسجد میں مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین ، بھٹکل کا سالاہ اجلاس منعقد ہوگا جس میں جماعت کی سالانہ کارگزاری اور آمدوخرچ کے گوشوارے پیش کئے جائیں گے ۔
لہذا جمیع احباب سے وقت مقررہ پر شرکت کی پرخلوص درخواست ہے ۔
جنرل سکریٹری
مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین ، بھٹکل
Share this post
