اصلاح البنات ہائیر پرائمری اسکول کا سالانہ تعلیمی پروگرام

سالِ گذشتہ اول مقام حاصل کرنے والی طالبہ ام ہانی بنتِ ابرار بافقی کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا، اور ساتھ ہی ساتھ عالمیت کی طالبہ نافلہ بنت محمد حسین کو سلور میڈل سے نوازا گیا،اس اجلاس میں طلبہ کے سرپرستان بڑی تعداد میں شریک تھے، صدرجلسہ محترمہ قمر جہاں نے اپنے خطبۂ صدارت میں بچیوں کے کردار پر خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی از حد ضروری ہے، آخر میں معلمہ حنا کے شکریہ اور معلمہ حاجرہ کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔
(رپورٹ:آفس سکریٹری)

Share this post

Loading...