اشتعال انگیز بیان دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے (مزید اہم ترین مضافاتی خبریں )

انہوں نے یادداشت میں اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ ’’ لو جہاد‘‘ جیسے الفاظ سے ہندو مسلم کے مابین فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے والے یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف قانونی بھی قانون سخت ہوجائے اور کارروائی کرے ۔ مدارس امن و امان کے گہوارے ہیں اورصرف امن کی تعلیم دی جاتی ہے۔۔ ۔ یادداشت میں مینکا گاندھی کے اس بیان کی بھی سخت مذمت کی گئی ہے جس میں انہوں نے چوپایوں کو ذبح کرنے کے تذکرہ سے بالواسطہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ملحوظ رہے کہ یہ احتجاجی جلوس نور مسجد سے شروع ہوکر اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر پر ختم ہو ا جہاں اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈ م پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا بھٹکل کے ذمہ داروں نے جلوس میں موجود حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف کیے جانے والے شرپسندوں کے ناپاک عزائم کا تذکرہ کیا۔


اراضی تجارت کے نام پر گھپلہ اور غبن:عدالت نے سنائی سزا 

منگلور 28؍ ستمبر (فکروخبرنیوز)ایک اراضی تجارت کے دوارن عورت کو تینتیس لاکھ کا چونا لگانے والے اور گھپلہ اور غبن سے عورت کو لوٹنے والے ایک نوجوان کو آج شہر کی ایک عدالت نے دو سال قید اور چھ لاکھ روپیوں کے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ اطلاع کے مطابق یہ معاملہ 2012کا ہے ۔ مجرم کی شناخت سمپتھ راج کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سمپتھ راج نے راجیشوری نامی عورت کو ایک زمین فروخت کرنے کے نام پر زمین دکھائی اورپھر عورت نے جب خریدنے کی نیت کی تو تقریباً تینتیس (33) لاکھ رروپئے عورت نے اسے قسطوں میں ادا کیا۔ مگر اس کے باوجود زمیں عورت کے نام کرنے سے یہ شخص دور بھاگتا رہا۔عورت نے وجہ دریافت کرتی بار بار دوسری زمین بھی فروخت کرنے کا بہانہ کرکے پیسے اینٹھتا رہتا ۔ راجیشوری نے فوری دھوکہ دہی کو بھانپتے ہوئے جے ایم ایف سی کورٹ میں اپیل دائر کی جہاں عدالت نے سات الزامات کے تحت سمپتھ کو مجرم قرار دیا ہے ۔ دوالزامات کے تحت اس کو چھ لاکھ بارہ ہزار کا جرمانہ یا دوسال قید کی سزا سنائی ہے ۔تین الزامات کے تحت اس کو پانچ لاکھ دس ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید اس کو دوسال قید کی سزاسنائی ہے ۔ دیگر دو الزامات میں ایک الزام کے تحت ڈیڑھ سال قید کے ساتھ سمپتھ پر چار لاکھ آٹھ ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ایک الزام کے تحت دو لاکھ چھپن ہزار روپئے جرمانہ یا دوسال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ عدالت نے جرمانہ 21؍ اکتوبر تک ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔


دو طلباء ڈوب کر پانی کے حوالے : لاشوں کی تلاش جاری

کاروار 28؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) سنیچر کی شام اسکول سے واپس ہوکر تیرنے کے لیے گئے دو طلباء پانی میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان طلباء کا تعلق یونیٹی ہائی اسکول کی دسویں جماعت سے تھا جبکہ طلباء کی شناخت ناگراج کرشنا چھنڈے کر (15) جبکہ دوسرے کی شناخت پرشورام چاندو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق دونوں ابھی تک لاپتہ ہیں اور سیکوریٹی گارڈ بوٹ وغیرہ کے ذریعہ لاشوں کی تلاش جاری ہے ۔


بھٹکل ہیسکام کی جانب سے بجلی کٹوتی پر عوامی رائے عامہ اجلاس کا انعقاد

بھٹکل 28؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) دو دن قبل بھٹکل محکمۂ بجلی ہیسکام کی جانب سے بھٹکل سری نواس ہوٹل میں عوام کو درپیش مسائل کی سنوائی کے لیے ایک خصوصی رائے عامہ کا اجلاس بلایا گیا تھا جس میں محکمۂ بجلی کے اعلیٰ افسران کے علاوہ شہر کے مختلف تنظیموں کے ذمہ داروں نے عوام سے ان کے مسائل اور شکایتوں کو سنا ۔ اس موقع پر عوام کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے مختلف لیڈران نے اپنے مسائل کا اظہار کیا ۔ اس سلسلہ میں اس بات کا بھی کھلم کھلا اعتراض جتایا گیا کہ چیکنگ کے نام پر لائن مین عوام سے روپئے وصول کررہے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ اس قسم کی چیکنگ کے موقع پر ہیسکام کے ذمہ داران بھی ساتھ آئیں ۔ ساتھ ہی محکمۂ بجلی کی جانب سے ہونے والی لاپرواہیوں کو بھی گنوایا گیا ۔ جناب سریندر شانباگ نے وولٹیج اور بجلی کٹوتی کے سلسلہ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جہاں لائن مین کی تعریف کی وہیں بھٹکل حلقہ کے لیے 11 kv. بجلی کا انتظام کرنے کی درخواست کی ۔ بعض لوگوں نے اس پر اعتراض جتایا کہ بھٹکل دیہاتی علاقوں میں بار بار بجلی کٹوتی کرکے بھٹکل شہری اور دیہاتی علاقوں میں فرق کیاجارہا ہے ۔ واضح رہے کہ اس موقع پر ہیسکام کے افسران میں منجوناتھ ، شوانند ، جگدیش ، مجلس اصلاح وتنظیم کے جنرل سکریٹری جناب الطاف کھروری ، ایس ایم پرویز ، اشوک کامتھ ، دیپک نائک وغیرہ موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...