عرضی میں سابق آئی پی ایس افسر راہل شرما نے الزام لگایا ہے کہ دو پولیس افسروں این کے امین اور ترون باروت کو بالترتیب گجرات کے تاپی ضلع میں پولیس سپرنٹنڈنٹ اور ریلوے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ کے طور پر بحال کیا گیا ہے۔درخواست گزار نے الزام لگایا ہے کہ امین کو سہراب الدین شیخ اور عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر کیس اور باروت کوصادق زمان اور عشرت جہاں کیس میں مقدمہ کا سامنا ہے۔ سہراب الدین انکاونٹرمعاملے میں امین کو بری کر دیا گیا ہے۔ دونوں پولیس افسروں کو پولیس فورس کے ساتھ معاہدے کی بنیاد پر دوبارہ کام پر لگا یا گیا ہے۔
Share this post
