فکروخبر فقہ شافعی اور اسلامی افکار کے اشتراک سے منعقدہ پندرہ روزہ آن لائن فقہی مسابقہ کی انعامی نشست میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انجمن حامیئ مسلمین بھٹکل کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری جناب اسحاق شاہ بندری نے کہا کہ جن حضرات نے ان مسابقوں میں حصہ لیا وہ ان مسائل کو یاد رکھیں اور جو لوگ مسابقہ میں حصہ لینے سے قاصر رہے وہ ان سوالات کو پڑھیں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ انہو ں نے کہا کہ بھٹکل میں جو بھی علمی خدمات انجام دی جارہی ہے وہ ہمارے اسلاف کی کوششو ں کا نتیجہ ہے۔ انہو ں نے کہا علم کی دینی اور عصری جنہو ں نے تفریق ہے وہ صحیح نہیں ہے۔ اسلام نے ہمیں ہر چیز کی تعلیم دی ہے اور ہم خوش نصیب ہیں کہ ہم اس مذہب کے ماننے والے ہیں جس نے ہر چیز کی طرف ہماری رہنمائی کی ہے۔ انہو ں نے اس مسابقہ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعلیٰ کام ہے، ہم سب لوگ گھروں میں بیٹھے ہوئے تھے اور ہماری طرح بہت سے لوگ بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں ہی میں تھے، ان اوقات میں ان احباب نے جوکوششیں کیں وہ بڑی قابلِ قدر ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور اس کے فارغین کے توسط سے جو کام ہورہا ہے اللہ اس میں مزید ترقی عطا فرمائے۔
Share this post
