بھٹکل 20/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز) اترکنڑا ضلع کے مشہور ادارہ انجمن حامیئ مسلمین بھٹکل کے عام انتخابات 19/ جنوری 2020کو ہونے جارہے ہیں۔ آج انتظامیہ کی نشست میں الیکشن کمشنر کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے انجمن کے ایک ذمہ دار جناب محسن شاہ بندری نے بتایا کہ الیکشن کمشنر کے لیے تین لوگوں کے نام پیش ہوئے تھے جن میں سے ایک نے اپنا نام واپس لیا، اس کے بعدباقی دو اراکین میں سے اسحاق شاہ بندری کو جملہ 22ووٹ حاصل ہوئے اور اس طرح جناب اسحاق شاہ بندری اگلے سال ہونے والے انتخابات کے لیے الیکشن کمشنر منتخب ہوئے ہیں۔
Share this post
