منگلورو 05؍ مئی 2022(فکروخبرنیوز) پہلی یا اس سے زائد منزلوں پر کرکٹ کی بال پھنس گئی تو نکالتے وقت ہوشیار رہیں، ذرا سی غفلت آپ کی جان بھی لے سکتی ہے۔
منگلورو کے کاوور پولیس تھانہ میں ایک ایسا دل دہلانے کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک اٹھارہ سالہ طالب علم کی جان چلی گئی۔ طالب علم کی شناخت پرناو ایس منڈاس ککے طور پر کی گئی ہے جو وجئے پورہ کا مقیم ہے۔
اطلاعات کے مطابق کرکٹ کھیلنے کے دوران گیند چوتھے منزل کی ایک شیڈ پر لڑھک گئی ۔ جب لڑکا گیند کو وہاں سے گرانے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران وہ بے قابو ہوگیا اور گرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا۔ فوری طور پر اسے اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی اور راستے میں اس نے دم توڑدیا۔
Share this post
