ہوسکوٹے 23/ ستمبر 2019(فکروخبر /امتیاز اللہ خان) ملک کے موجودہ صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہوسکوٹے میں منعقدہ کانگریس کے ایک بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذات پات کی سیاست سے عوام بہت بیزار ہیں۔انہو ں نے پھر ایک بار دہراتے ہوئے ایشورپا کی مسلمانوں کے متعلق غلط بیانی پر اعتراض جتایا او رکہا کہ ریاست میں ذات پات کی کوئی سیاست اور غلط بیانی نہیں چلنے دی جائے گی۔ انہوں نے محکمہئ پولیس افسران سے قانون کے تحت کام کرنے کی گذارش کی۔ سدارامیا نے مزید کہا کہ ایم ٹی بی ناگراج کو کانگریس نے چار مرتبہ پارٹی ٹکٹ دیا، تین مرتبہ ایم ٹی بی ناگراج نے کانگریس کے بینر تلے کامیابی حاصل کی اور وزیر کے طور پر انہیں ریاست کا وزیر بنایا گیا اس کے باوجود ایم ٹی بی نے کانگریس پارٹی کو دھوکہ دے کر بی جے پی پارٹی سے ہاتھ ملایا۔ انہوں نے غمگین لہجہ سے کہا کہ اقتدار سے زیادہ انصاف کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر کولار کے سابق ایم ایل سی نصیر احمد نے کنڑ اور اردو زبان میں خطا ب کیا۔ انہو ں نے کہا کہ آج ملک کی نظر کرناٹکا کے اس ہونے والے انتخابات پر پڑی ہوئی ہے اس لیے آج ہمیں ریاست میں ہوئے دھوکہ دہی کو سمجھنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے اور ریاست میں سیکولرزم کے قیام پر ہم سب کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی رمیش کمار، رکن اسمبلی بائرتی سریش، رکن اسمبلی کرشنے ہائرے گوڑا نے بھی خطاب کیا۔ منعقدہ پروگرام میں ہوسکوٹے بلاک کانگریس ٹاؤن ڈیولپمنٹ صدر ڈاکٹر صغیر احمد نوراللہ، ضلع پنچایت رکن وی پرساد، بلاک کانگریس تعلق صدر منشامپا، کونسلر ہیمنتھ کمار وغیرہ موجود رہے۔
Share this post
