وہ آج بعد نمازِ عصر اقراء اسکول کے گراؤنڈ میں یہاں کے الایمان سوشیل اینڈ رورل ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والے اقرا انگلش میڈیم اسکول کی سلور جبلی تقریب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ادارے اختلافات کی نذر ہوجاتے ہیں اور بہت سے ادارے خاندانوں تک محدود ہوجاتے ہیں لیکن 25 سال قوم کی بہترین خدمت کرنا اور اس کو یہاں تک پہنچانا بڑا کمال ہے ۔ موصوف نے اس کے قائم کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح وہ اس ادارے کو چلاتے رہیں اور اس کو آگے بڑھاتے رہیں ۔ مجلسِ اصلاح وتنظیم کے صدر جناب مزمل قاضیا نے خصوصاً سرپرستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی اولاد کی تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی زور دیں ۔ اس سلسلہ میں زیادہ تر والد کے مقابلہ میں والدہ کو زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ ہندوستان اور یوروپ کے تعلیمی میدان میں فرق یہ ہے کہ یوروپ کے تعلیمی میدان میں تربیت کی پرواہ کئے بغیر تعلیم دی جاتی ہے جبکہ ہندوستان میں تعلیم کے ساتھ تربیت پر زور دیتے ہوئے اچھا انسان بنانے پر توجہ زیادہ دی جاتی ہے۔ کمٹہ کے مشہور چارٹراکاؤنٹر جی ایس کامت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچہ تعلیم اچھا بننے کے لیے حاصل کرتا ہے لیکن اداے کی ذمہ داری یہ ہے کہ اس کو نیک بنانے اور ذمہ دار شہری کی حیثیت سے پیش کی کرنے کی کوشش کرے ۔ اس سلور جوبلی کی تقریب میں اسٹیج پر موجود دیگر مہمانانِ خصوصی میں جناب سی اے خلیل نے بھی اقراء اسکول کے پچیس سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں ترقی دینے زور دیا ۔ اس موقع پر سال 2012-13 میں اسکول میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طالب علم عبدالمعید کو وقارِ اقراء کے ایوارڈ سے نوازا گیا اور پچیس سال سے خدمت کررہی غیر مسلم عورت فاطمہ آنٹی کو بھی اعزاز سے نوازا گیا ۔ اس کے علاوہ ادارے کے دیگر ذمہ داران کی خدمات کو سراہتے ہوئے شال پوشی کی گئی ۔
بھٹکل اہم شاہراہ پر کل رات ایک اور سڑک حادثہ
دونوں بائیک سوار زخمی اور کنداپور منتقل
بھٹکل 23؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) ٹی ایف سی ریسٹورینٹ کے قریب کل رات پیش آئے دوبائیک کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ فکروخبرکے مطابق یہ حادثہ کل رات قریب ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا ۔حادثہ میں زخمی ہونے والے کی شناخت جعفر صادق مقیم مخدوم کالونی اور گوپال نائک کی حیثیت سے کرلی گئی ۔ دونوں کو شدید چوٹیں پہونچنے کی وجہ سے شہر کے سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کنداپور منتقل کیا گیا ہے ۔
![]()
Share this post
